پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف اہم کامیابی

ورلڈ کپ کے 30ویں میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان نے 49 رنز سے فتح حاصل کر کے سیمی فائنل تک رسائی کی امید برقرار رکھی ہے۔

لائیو کوریج

شجاع ملک، محمد صہیب

  1. کرکٹ کے گھر لارڈز میں یہ اس ورلڈ کپ کا پہلا میچ ہے

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  2. کیا بابر اعظم آج ایک بڑا سکور کر پائیں گے؟

    بابر اعظم کا کہنا ہے کہ اب تک ٹورنامنٹ میں ’میری اب تک کی کارکردگی بہت بری رہی ہے۔‘ آج کیا وہ بڑا سکور کر پائیں گے؟ اپنی رائے ہمارے فیس بک پیج پر ہمارے ساتھ شیئر کریں۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  3. گذشتہ پانچ میچوں میں جنوبی افریقہ کو برتری

    ورلڈ کپ سے قبل یہ ٹیمیں پچھلی بار پاکستان کے جنوبی افریقہ کے دورے پر آمنے سامنے تھیں۔ اس دورے کے پانچ ایک روزہ میچوں میں سے تین جنوبی افریقہ نے جیتے جبکہ دو میں پاکستان کو کامیابی ہوئی۔

  4. شائقین گراؤنڈ میں داخل ہونے کے منتظر

    شائقین
    شائقین
    شائقین
    شائقین
  5. بریکنگ, پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

    پاکستانی کپتان کا ٹاس جیتنے کے بعد کہنا تھا کہ وہ صرف اس میچ پر توجہ دے رہے ہیں اور ان کی پوری کوشش ہے کے وہ اس میچ میں فتح حاصل کر سکیں۔

    جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈو پلیسی کا کہنا تھا کہ وہ پہلے بولنگ ہی کرنے چاہتے تھے۔ انھوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے ہر میچ میں ہی دباؤ ہوتا ہے لیکن وہ چاہیں گے کہ جلدی وکٹیں لے کر پاکستان کو دباؤ میں لا سکیں۔

    ٹاس

    ،تصویر کا ذریعہ@theRealPCB

  6. بریکنگ, پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں

    انڈیا سے شکست کے بعد پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں اور حسن علی اور شعیب ملک کی جگہ حارث سہیل اور شاہین آفریدی یہ میچ کھیل رہے ہیں۔

    اس کے برعکس جنوبی افریقہ نے وہی ٹیم میدان میں اتاری نے جس نے گذشتہ میچ میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ کیا تھا۔

    شاہین

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  7. ’پاکستان جیسا ٹیلنٹ جنوبی افریقہ کے پاس نہیں‘

    پاکستان کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ قابلیت کے لحاظ سے پاکستان جنوبی افریقہ سے کئی گنا آگے ہے لیکن اصل چیز میچ کے دوران اچھی کارکردگی دکھانے اور اس ٹیلنٹ کا بہتر استعمال کرنا ہے۔ دیکھیے وہا ب ریاض کا ویڈیو انٹرویو

  8. ’تنقید ضرور کریں لیکن زبان ناشائستہ نہ ہو‘

  9. پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی ممکن بھی ہے یا نہیں

    اتوار کو اولڈ ٹریفرڈ کے میدان میں پاکستان کی انڈیا کے ہاتھوں ڈک ورتھ لوئس کے نظام کے تحت 89 رنز سے شکست کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی انتہائی مشکل ہو گئی ہے۔

  10. بڑی ٹیموں کے خلاف پاکستانی ٹیم کا مایوس کن ریکارڈ

    کرکٹ کے ہر عالمی کپ کے بعد چار سال کا وقفہ ہوتا ہے لیکن کیا وجہ ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے یہ چار سال تجربات اور ہار جیت کی ملی جلی کارکردگی کے ساتھ گزر گئے کہ ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے یہ ٹیم وہیں کھڑی ہے جہاں چار سال پہلے تھی۔

    پاکستانی ٹیم

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  11. پاکستان اور جنوبی افریقہ اہم میچ میں مدِمقابل

    پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آج لارڈ کے میدان پر آمنے سامنے ہیں۔

    جنوبی افریقہ نے اس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے چھ میچوں میں صرف تین پوائنٹس حاصل کیے ہیں جبکہ پاکستان کے پانچ میچوں میں صرف ایک فتح کے ساتھ تین پوائنٹس ہیں۔

    یہ میچ اس لیے بھی انتہائی اہمیت کا حامل کیونکہ دونوں ٹیموں کے لیے سیمی فائنل مرحلے میں پہنچنے کے امکانات برقرار رکھنے کے لیے یہ میچ جیتنا لازم ہے۔

    اب تک ان ورلڈ کپ مقابلوں میں دونوں ٹیمیں چار مرتبہ آمنے سامنے آئی ہیں جن میں پاکستان کو صرف ایک میچ میں فتح حاصل ہوئی ہے۔

    سرفراز

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images