سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کی جیت

پی ایس ایل تھری کا دسواں میچ شارجہ کے میدان میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا گیا جس میں پشاور زلمی نے کانٹے کے مقابلے کے بعد پانچ وکٹوں سے جیت اپنے نام کر لی۔

لائیو کوریج

سید عابد حسین، تابندہ کوکب

  1. کمارسنگاکارا پی ایس ایل تھری کے بہترین بلے باز, تین میچوں میں 126 رنز کے ساتھ سرفہرست

    ٹورنامنٹ میں شامل تمام ٹیموں نے تین تین میچ کھیل لیے ہیں جس کے بعد ملتان سلطانز کے کمار سنگاکارا نے سب سے زیادہ 126 رنز بنائے ہیں۔ ان ہی کی ٹیم کے کپتان شعیب ملک 125 رنز بنا کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

    کرکٹ

    ،تصویر کا ذریعہpsl

  2. علیم ڈار پی ایس ایل میں امپائرنگ کریں گے, تین دفعہ کے آئی سی سی امپائر آف دا ائیر کی پی ایس ایل میں شرکت

    سال 2009، 2010 اور 2011 میں آئی سی سی کے بہترین امپائر قرار دیے جانے والے پاکستانی امپائر علیم ڈار پی ایس ایل اپمائرنگ کے فرائض سر انجام دینے کے لیے متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  3. جیت اور ہار برابر

    پی ایل ایس کے پہلے دونوں سیزنز میں دونوں ٹیموں کے کل سات مقابلے ہوئے دونوں نے تین تین میچ جیتے اور ایک مقابلہ بارش کے باعث بغیر نتیجے کہ ختم ہوا۔

  4. 6. اب تک کے ٹیم پوائنٹس

    پی ایس ایل

    ،تصویر کا ذریعہPSL

  5. پشاور زلمی کا نمبر چوتھا

    پشاور زلمی نے پی ایس ایل میں اب تک تین میچ کھیلے ہیں جن میں سے اس نے ایک میچ جیتا اور دو ہارے ہیں۔ پوائنٹس ٹیبل پر محض دو پوائنٹس کے ساتھ اس کا نمبر چوتھا ہے۔

  6. کو ئٹہ گیلیڈی ایٹرز کے پوائنٹس

    1. کوئٹہ گیلیڈی ایٹرز نے اب تک پی ایس ایل میں کل تین میچ کھیلے ہیں جن میں سے اس نے دو میچ جیتے اور ایک ہارا ہے۔ اس طرح اس نے اب تک چار پوائنٹس حاصل کیے ہیں اور یہ ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔

  7. گذشتہ سال کے فائنلسٹس پہلی بار مد مقابل, کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان پی ایس ایل تھری میں پہلا مقابلہ شارجہ کے میدان میں کھیلا جائے گا

    کوئٹہ گیلڈی ایٹر اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جانا والا یہ میچ پی ایس ایل کا مجموعی طور پر دسواں میچ ہے لیکن یہ دونوں ٹیمیں پہلی بار آمنے سامنے آئی ہیں۔