کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سات اوورز کے بعد 33 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے رن بنانے کی اوسط ساتویں اوور کے بعد پانچ سے بھی کم ہے۔ شین واٹسن 17 رنز اور عمر امین 7 رنز پر کھیل رہے ہیں۔
پی ایس ایل تھری کا دسواں میچ شارجہ کے میدان میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا گیا جس میں پشاور زلمی نے کانٹے کے مقابلے کے بعد پانچ وکٹوں سے جیت اپنے نام کر لی۔
سید عابد حسین، تابندہ کوکب
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے رن بنانے کی اوسط ساتویں اوور کے بعد پانچ سے بھی کم ہے۔ شین واٹسن 17 رنز اور عمر امین 7 رنز پر کھیل رہے ہیں۔
وہاب ریاض نے اپنا پہلا اوور کرایا جس میں کوئٹہ کے بلے بازوں کا یقینی رن آؤٹ بچ گیا جب دونوں کھلاڑی ایک ہی اینڈ پر پہنچ گئے تھے لیکن کامران اکمل فیلڈر کی تھرو نہ پکڑ سکے۔
شین واٹسن 15 رنز پر جبکہ عمر امین پانچ رنز پر کھیل رہے ہیں۔
شارجہ کے میدان پر ٹی ٹوئنٹی میچوں میں اوسط سکور 155 رنز ہے۔
محمد اصغر کے پہلے اوور کی پہلی گیند پر شین واٹسن کے کیچ کپتان ڈیرن سیمی نے چھوڑ دیا اور اگلی ہی گیند پر انھوں نے چھکا لگ دیا۔ پانچویں گیند پر نئے آنے والے عمر امین نے بھی مڈ وکٹ پر ایک چوکا لگایا۔
پہلی گیند پر کیچ ڈراپ ہونے کے بعد شین واٹسن نے محمد اصغر کی دوسری گیند پر میچ کا پہلا چھکا لگا دیا۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
ثمین گل نے اپنے دوسرے اوور میں اسد شفیق کو آؤٹ کر کے اپنی پہلی وکٹ حاصل کی۔ صابر رحمان کے کیچ کو تھرڈ امپائر نے دوبارہ چیک کیا کہ آیا وہ سیدھے ہاتھ میں آیا تھا یا نہیں لیکن اسد شفیق پر قسمت مہربان نہ ہوئی۔
پی ایس ایل میں ڈیبو کرنے والے ثمین گل نے اسد شفیق کو نو رنز پر صابر رحمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا دیا۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میدان میں اترنے والے پشاور زلمی کی ٹیم میں تین تبدیلیاں ہیں جن میں خالد عثمان، بنگلہ دیش کے صابر رحمان اور فاسٹ بولر ثمین گل شامل ہیں۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
عمید آصف کے پہلے اوور میں اسد شفیق نے چوکے کے ساتھ اپنا کھاتا کھولا جبکہ واٹسن صفر پر ہیں۔
اسد شفیق نے عمید آصف کے پہلے اوور کی دوسری گیند پر پوائنٹ کے اوپر سے زبردست چوکا لگایا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
ثمین گل اس سال پی ایس ایل میں اپنا پہلا میچ کھیل رہے ہیں۔ پہلے اوور میں انھوں نے شین واٹسن کو دو گیندیں بیٹ کرائیں لیکن آخری گیند پر یقینی چوکا ہوتا اگر محمد اصغر فیلڈنگ نہ کرتے۔
اسد شفیق اور شین واٹسن کریز پر موجود جبکہ پہلا اوور ثمین گل کرا رہے ہیں۔
پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ زلمی نے اپنی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں جبکہ کوئٹہ نے غیر ملکی کھلاڑی رائلی روسو کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہPSL
اب تک کے کھیلے گئے دونوں پی ایس ایل ٹورنامنٹس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی نے گروپ میچوں میں سب سے زیادہ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ پی ایس ایل ون میں دونوں نے چھ چھ میچ جیتے تھے جبکہ پی ایس ایل ٹو میں دونوں نے چار چار میچوں میں فتح حاصل کی تھی۔
دنیا بھر میں پرائیوٹ لیگز کے متعارف کرائے جانے کے بعد کئی لوگوں کے ذہنوں میں یہ سوال پیدا ہوا ہے کہ کیا ان لیگز کے وجہ سے کھلاڑی قومی ٹیموں کی نمائندگی کرنا چھوڑ دیں گے؟
ملک اور پرائیویٹ لیگز میں کسے فوقیت دینی چاہیے اور اس میں توازن کیسے قائم کیا جا سکتا ہے۔ پڑھیے بی بی سی کے نمائندے عبدالرشید شکور کا مضمون۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں کہ کوشش کریں گے کہ گذشتہ پی ایس ایل میں فائنلز ہارنے والی غلطی دہرائیں گے نہیں۔ دیکھیے ان کا ویڈیو انٹرویو

آسٹریلوی کھلاڑی بین لافلن اور کرس گرین کی دبئی آمد پر پی ایس ایل کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ان کو خوش آمدید کیا گیا۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
پہلی مرتبہ پی ایس ایل کھیلنے والے جنوبی افریقی لیگ سپنر عمران طاہر ملتان سلطانز کی نمائندگی کر رہے ہیں اور اب تک تین میچوں میں سات وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ دوسرے نمبر پر کراچی کنگز کے شاہد آفریدی ہیں جنھوں نے تین میچوں میں صرف 10 رنز کی اوسط اور چھ سے کم اکانومی ریٹ کے ساتھ پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہpsl