سپریم کورٹ سے نواز شریف کی نااہلی: کب کیا ہوا؟
پاکستان کی سپریم کورٹ نے وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف دائر پاناما کیس کے فیصلے میں وزیر اعظم میاں نواز شریف کو نااہل قرار دیا ہے جس کے بعد نواز شریف وزیر اعظم کی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو گئے ہیں۔
لائیو کوریج

،تصویر کا کیپشنسپریم کورٹ کے کمرۂ عدالت میں صحافیوں کی بڑی تعداد موجود ہے سپریم کورٹ کے باہر دھکم پیل
اطلاعات کے مطابق اس وقت سپریم کورٹ کے باہر مسلم لیگ نون کے کارکن پاکستان تحریک انصاف کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ جس کے بعد انھیں سکیورٹی اہلکاروں نے دھکیل کر سپریم کورٹ کے احاطے سے باہر نکال دیا۔
سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت میں کوئی وقفہ نہیں ہو گا

،تصویر کا ذریعہAFP
بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق سپریم کورٹ میں دیگر مقدمات کی سماعت معمول کے مطابق جاری ہے۔ جس کے بعد سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ پاناما کیس کا فیصلہ سنائے گا۔
سپریم کورٹ میں آج پاناما کیس کی سماعت میں کوئی وقفہ نہیں ہو گا۔
سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ آج اپنا فیصلہ پڑھ کر سنائے گا۔
کمرۂ عدالت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات
بی بی سی اردو کے نامہ نگار عابد حسین کے مطابق کمرۂ عدالت کچھا کچھ بھر چکا ہے اور وہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
نامہ نگار کے مطابق کمرۂ عدالت 11:00 بجے تک بھر چکا تھا۔
پاناما کیس کا فیصلہ اداروں کو مضبوط کرے گا: شاہ محمود قریشی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ ہیں۔
اسلام آباد میں سپریم کورٹ سے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نےکہا کہ ہر پاکستانی دیکھ رہا کہ ملک کا مسققبل کن ہاتھوں میں ہو گا۔
شاہ محمود قریشی کے مطابق انھیں امید ہے پاناما کیس کا فیصلہ اداروں کو مضبوط کرے گا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
بلاول بھٹو نے پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی مرکزی قیادت کا اہم اجلاس آج دوپہر بلاول ہاؤس میں طلب کر لیا ہے۔
کراچی سے نامہ نگار ریاض سہیل کے مطابق اجلاس میں پاناما کیس کے فیصلے پر مشاورت کی جائے گی۔
اجلاس میں پیپلز پارٹی مستقبل کے حوالے سے بھی اپنی حکمت عملی طے کرے گی
’نواز شریف پر کوئی الزام نہیں ہے‘
پاکستان مسلم لیگ کے رکن عابد شیر علی نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف پر مالی بے ضابطگی کا کوئی الزام نہیں، ’جو سازشی عناصر پھل جھڑیاں لے کر بیٹھے ہیں ان میں صف ماتم بچھے گی۔‘

عدالت کا فیصلہ قبول کریں گے: شیخ رشید
پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے انصاف کا علم بلند ہو گا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی عدالت کا جو بھی فیصلہ ہو گا، وہ انھیں قبول ہو گا۔

،تصویر کا ذریعہAFP
جہانگیر ترین سپریم کورٹ پہنچ گئے
پاکستان تحریک انصاف کے اہم رکن جہانگیر ترین سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں۔

’عدالت کا فیصلہ قبول ہو گا‘
پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے انصاف کا علم بلند ہو گا۔
اسلام آباد میں سپریم کورٹ سے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا نواز شریف کے اندر سازش کا سوئچ ہے۔
انھوں نے کہا کہ اعلیٰ عدالت جو بھی فیصلہ دے گی وہ ہمیں قبول ہو گا۔
پی ٹی آئی نے جشن کی تیاری شروع کر دی

لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سیکریٹریٹ میں پاناما کیس کے فیصلے کے حوالے سے جشن کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
فیصلے کی براہ راست کوریج کی تیاری مکمل
پاناما کیس کے فیصلے کے حوالے سے مقامی چینلز پر براہ راست کوریج کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد سپریم کورٹ کے باہر موجود ہے۔

شاہراہ دستور پر سکیورٹی سخت
بی بی سی اردو کے نامہ نگار عابد حسین کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر سکیورٹی کے بہت سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
ان کے مطابق پورے علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے اور جگہ جگہ ناکے گئے ہیں۔ سپریم کورٹ کے اطراف والی سٹرکوں پر پولیس اور ٹریفک اہلکارں کی بڑی تعداد موجود ہے۔
نامہ نگار کے مطابق سکیورٹی وجوہات کی وجہ سے حکام نے صبح سے گاڑیوں کی پارکنگ بند کر دی ہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز میں شدید مندی دیکھنے میں آئی ہے۔
کراچی سے نامہ نگار حسن کاظمی کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز میں انڈیکس 45000 پوائنٹس کی سطح سے بھی نیچے آ گیا۔
نامہ نگار کے مطابق مجموعی طور پر 950 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے اور ایک موقع پر انڈیکس 1100 پوائنٹس سے نیچے آ گیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے ٹویٹ کیا ہے کہ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو سپریم کورٹ کی تین رکنی بینچ نے نااہل قرار دیا تھا۔ آج پاناما کیس پر پانچ رکنی بینچ فیصلہ سنائے گی۔
'ہمارا مقصد ملک کو کرپشن سے پاک کرنا ہے‘
پاکستان تحریک انصاف کے رہنا نعیم الحق کے مطابق ان کی جماعت کا مقصد ملک کو کرپشن سے پاک کرنا ہے۔
جمعے کو سپریم کورٹ سے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پاناما کیس کی وجہ سے کام کرنا بند کر دیا تھا۔
انھوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کی جماعت کی جدوجہد جاری رہے گی۔ اس نازک موقع پر تمام قوتوں کو یکجا ہونے کی ضرورت ہے تاکہ ملک کو آگے بڑھایا جا سکے۔
ان کا کہنا تھا سکیورٹی وجوہات کی وجہ سے رات گئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ آج عمران خان سپریم کورٹ نہیں آئیں گے۔

صحافیوں کی بڑی تعداد
سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں اور کیمرہ مینوں کی بھی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔

اہم رہنماؤں کی سپریم کورٹ آمد
پاناما کیس کا فیصلہ سننے کے لیے سیاسی جماعتوں کے اہم ارکان سپریم کورٹ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ جن میں پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ نون اور جماعت اسلامی کے رہنما شامل ہیں۔
اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی رکن شریں مزاری جب سپریم کورٹ پہنچیں تو انھیں سپریم کورٹ کے احاطے میں داخل نہیں ہونے دیا گیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ وہ رکن پارلیمان ہیں اور انھیں ’کسی بھی پاس کی ضرورت نہیں ہے۔‘

ٹوئٹر پر ٹرینڈ
صبح ہی سے ٹوئٹر پر ’پاناما ورڈکٹ‘ ٹرینڈ کر رہا تھا اور نمبر دو ٹرینڈ ’نیسن سٹینڈز ود نواز‘ ہے۔

،تصویر کا ذریعہtwitter
