سپریم کورٹ سے نواز شریف کی نااہلی: کب کیا ہوا؟

پاکستان کی سپریم کورٹ نے وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف دائر پاناما کیس کے فیصلے میں وزیر اعظم میاں نواز شریف کو نااہل قرار دیا ہے جس کے بعد نواز شریف وزیر اعظم کی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو گئے ہیں۔

لائیو کوریج

  1. جمائما کی ٹویٹ

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ بیوی جمائما نے ٹویٹ کی ہے: نواز گیا!

  2. فیصلے کے بعد احتجاج

    پاکستان مسلم لیگ کے کارکنان

    ،تصویر کا ذریعہEPA

    پاکستان مسلم لیگ کے کارکنان

    ،تصویر کا ذریعہEPA

    پاکستان مسلم لیگ کے کارکنان

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    پاکستان مسلم لیگ کے کارکنان

    ،تصویر کا ذریعہEPA

  3. پاکستان مسلم لیگ کارکن
    ،تصویر کا کیپشنپاکستان مسلم لیگ نواز کے کارکن لاہور میں بارش کے باوجود اپنے رہنما کے حق میں نعرے بازی کر رہے ہیں
  4. فیصلے کی تصدیق اور گو نواز گو کے نعرے

    کمرہ عدالت کے باہر قریب 60-70 افراد موجود تھے جو پل پل کی خبر کا انتظار کر رہے تھے اور وزیر اعظم کی نااہلی کا حکم آتے ہی عدالت کے باہر ایک بھونچال آ گیا۔ صحافی ایک دوسرے سے فیصلے کی تصدیق کرتے نظر آئے اور دیگر افراد نے گو نواز گو کے نعرے لگا کر خوشی کا اظہار کیا۔

  5. فیصلہ لوگوں تک کیسے پہنچا؟

    جسٹس آصف سعید کھوسہ نے فیصلے سے قبل تاخیر پر معذرت کی۔

    فیصلہ پڑھنے کے آغاز کے ساتھ ہی عدالت کے اندر موجود رنرز، یعنی وہ افراد جو عدالت سے باہر اپنے ساتھی صحافیوں کو خبر پہنچاتے ہیں، یکے بعد دیگرے آنا شروع ہوئے اور جسٹس آصف سعید کھوسہ کے فیصلے کی جھلکیاں فراہم کرنے میں مصروف ہو گئے۔

    سپریم کورٹ
  6. فیصلے کا دن، سپریم کورٹ میں کیا دیکھا

    ہمارے نامہ نگار عابد حسین نے بتایا فیصلے سے قبل عدالت عظمیٰ کے کورٹ نمبر ایک کے باہر صحافیوں، وکلا اور سکیورٹی اہلکاروں کا ایک جم غفیر موجود تھا۔

    کورٹ نمبر ایک سپریم کورٹ کا سب سے بڑا کورٹ ہے اور اس کمرے میں تقریباً 120 افراد کے بیٹھنے کی جگہ ہے لیکن آج یہ کمرہ کھچا کھچ بھرا ہوا تھا اور 400 سے زائد افراد وہاں موجود تھے اور حقیقتاً تل دھرنے کی جگہ نہ تھی۔

    سپریم کورٹ
  7. فیصلے کے بعد خوشیاں

    اسلام آ باد

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    islamabad

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    islamabad

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    islamabad

    ،تصویر کا ذریعہReuters

  8. بریکنگ, نئے وزیراعظم کی حلف برداری تک ذمہ داریاں سپیکر کے حوالے

    پاکستان کے آئین کے مطابق وزیراعظم نواز شیرف کی سبکدوشی کے بعد نئے وزیراعظم کی حلف برداری تک قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق نے وزارتِ عظمیٰ کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

  9. عوامی نیشنل پارٹی کا مشاورتی اجلاس سنیچر کو

    عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے اور موجودہ سیاسی صورت حال پر پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے مرکزی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس کل سنیچر کو دن 11 بجے بلور ہاؤس پشاور میں طلب کر لیا ہے۔

    ان کے مطابق اسفند یار ولی خان تین بجے پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے

  10. بریکنگ,

  11. وفاقی کابینہ بھی تحلیل ہوگئی

    وزیراعظم نواز شریف کی وزارتِ عظمیٰ سے سبکدوشی کے بعد وفاقی کابینہ بھی تحلیل ہوگئی ہے

  12. بریکنگ, ’ہمارے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے: مسلم لیگ ن

    pmln
  13. نواز شریف اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش

    پاکستان مسلم لیگ نون کے ترجمان کے مطابق پاناما کیس سے متعلق فیصلہ آتے ہی نواز شریف اپنی تمام ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو گئے ہیں۔

    نواز شریف

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  14. کراچی میں پیپلز پارٹی کا اجلاس جاری

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارٹی کی سینئر قیادت کا اجلاس بلاول ہاؤس کراچی میں جاری ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری
  15. فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل پر غور

    پاکستان مسلم لیگ نون کے رکن مصدق ملک نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جماعت اس فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کرنے پر غور کریں گے تاہم فی الحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

  16. وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف بھی ریفرنس

    ishaq

    ،تصویر کا ذریعہAFP

  17. ایک ریفرنس حسن نواز کے خلاف بھی

    hassan

    ،تصویر کا ذریعہAFP

  18. ایک ریفرنس حسین نواز کے خلاف بھی

    حسین

    ،تصویر کا ذریعہAFP

  19. بریکنگ, فیصلے سے حیرانی نہیں ہوئی افسوس ضرور ہوا: مریم اورنگزیب

    maryam

    ،تصویر کا ذریعہEPA

    وزیرِ مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ’آج بظاہر ہم ایک فیصلہ ضرور ہارے ہیں۔اگر پاکستان کے سیاسی جمہوری پس منظر میں دیکھا جائے تو آج کے فیصلے سے حیرانی نہیں ہوئی افسوس ضرور ہوا ہے۔

    وزیراعظم نواز شریف عوام سے ہمیشہ سرخرو ہوئے ہیں۔ مسلم لیگ ن ایک حقیقت اور ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔

    تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ سیاست میں اور دوسرے طریقوں سے جب جب نواز شریف کو پاکستان کے سیاسی منظر سے ہٹایا گیا، تاریخ اور پاکستانی عوام پہلے سے زیادہ تعداد میں انھیں واپس پارلیمان میں لے کر آئی۔

    فیصلے کی تفصیلات دیکھیں گے۔ آئینی و قانونی ماہرین سے مشورہ کر کے لائحہ عمل طے کریں گے۔

    فیصلے میں ایک پیسے کی ’سرکاری کرپشن‘ ثابت نہیں کی جا سکی۔‘