گذشتہ روز کی چند اہم خبریں
آج کے دن میں آگے بڑھنے سے قبل آئیے گذشتہ روز کی چند اہم خبروں پر ایک نظر ڈالتے ہیں:
- ایران نے جب شمالی اسرائیل پر میزائل حملہ کیا اور اسرائیل اور ایران کے درمیان وسیع پیمانے پر فوجی تنازع شروع ہونے کے خدشات بڑھ گئے تو اس کے ساتھ ہی عراق نے اپنی فضائی سرحدیں 72 گھنٹے (اگلے تین دن) کے لیے بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
- اسرائیلی دفاعی افواج کے ترجمان ایفی ڈیفرین نے ایران کے حملوں پر کچھ دیر قبل محتصر پیغام جاری کیا ہے کس میں ایران نے ’سنگین غلطی‘ کی ہے۔
- ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج رات اسرائیل پر ہونے والے حملے ’انتباہ‘، کے طور پر تھے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اگر اسرائیل کی ’جارحانہ کارروائیاں‘ دہرائی گئیں تو جواب مزید بڑا‘ ہوگا اور خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے ’تمام‘ اہداف کو شامل کرے گا۔