اقوام متحدہ نے ایرانی جیل پر اسرائیلی حملے کو بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دے دیا

،تصویر کا ذریعہReuters
پیر کے روز ایران نے کہا تھا کہ اسرائیل نے اوین جیل کو نشانہ بنایا جس کی وجہ سے جیل کی عمارت کے کچھ حصوں کو نقصان پہنچا۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے اب اس حملے پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون کی ’سنگین خلاف ورزی‘ قرار دیا ہے۔
ترجمان تھمین الخیطان نے جنیوا میں اسرائیل کا نام لیے بغیر صحافیوں کو بتایا کہ اوین جیل فوجی تنصیب نہیں ہے اور اسے نشانہ بنانا بین الاقوامی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
اوین جیل میں سیاسی مخالفین، انسانی حقوق کے محافظوں اور صحافیوں سمیت ہزاروں افراد موجود ہیں۔
ایران کی عدلیہ کے ترجمان اصغر جہانگیر نے سرکاری ٹی وی کے حوالے سے بتایا ہے کہ حملے کے بعد کم از کم ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔





















