بریکنگ, پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس طلب کر لیا
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے آج نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔
نیشنل کمانڈ اتھارٹی (این سی اے) کا مقصد پاکستان کی بری، فضائی اور بحری افواج کی مشترکہ حکمت عملی اور اس کا لائحہ عمل تیار کرنا ہوتا ہے لیکن اس کا اہم ترین مقصد پاکستان کے جوہری اسلحے کی نگہبانی اور اسے استعمال کرنے کے حوالے سے کیے جانے والے فیصلوں کے لیے ہے۔
این سی اے کا چئیرمین کا عہدہ وزیر اعظم کے پاس ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ وزیر خارجہ، وزیر دفاع، وزیر داخلہ، وزیر خزانہ، اور وزیر برائے دفاعی پروڈکشن بھی اس کے رکن ہوتے ہیں۔
عسکری نمائندگی کرنے والوں میں جوائنٹ چیف آف سٹاف کے علاوہ تینوں افواج کے سربراہ اور پاکستانی جوہری ہتھیاروں کی رکھوالی کرنے والے مخصوص ادارے سٹریٹیجک پلان ڈیویژن (ایس پی ڈی) کے ڈائریکٹر بھی شامل ہوتے۔ این سی اے کے سیکریٹری کا عہدہ بھی انھی کے پاس ہوتا ہے۔








