گذشتہ روز کی اہم خبریں
- اتوار کی شب ایران نے ملک کے ہوائی اڈوں سے تمام پروازوں کو منسوخ کردی تھیں۔ ایران کے مطابق پروازیں منسوخ کرنے کے حکم کا اطلاق مقامی وقت کے مطابق اتوار کی رات نو بجے سے سوموار کی صبح چھ بجے تک تھا۔
- لبنان میں اسرائئلی حملوں کے باعث صورتحال کشیدہ ہے اور ایسے میں لبنان کے وزیر تعلیم نے نئے تعلیمی سال کے آغاز کو موخر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ لبنان کے وزیر تعلیم کے مطابق اس عمل سے 10 لاکھ سے زائد طلبا متاثر ہوں گے۔
- جنوبی اسرائیل کے شہر بیر شیبہ میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون پولیس اہلکار ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ حملہ بیر شیبہ کے مرکزی بس سٹیشن ٹرمینل کے اندر واقع میکڈونلڈ کے قریب ہوا۔
- حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ عراق کے اسلامی مزاحمتی گروہ (اسلامک ریزیسٹینس گروپ) نے گذشتہ روز صبح سویرے اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں میں تین اہداف پر ڈرون حملے کیے تھے۔
