BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
لائیو, ٹرمپ ایران کے خلاف ’بڑے حملے کا فیصلہ کرنے کے قریب‘، امریکہ کو اڈے دینے پر ایران کی برطانیہ کو تنبیہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے خلاف دوبارہ بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیاں شروع کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔ دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ امریکہ نے ایران پر حملے کے لیے برطانیہ کے فیئرفورڈ فضائی اڈے پر موجود بی-1 بمبار طیاروں کا استعمال کیا، لندن کو خبردار کیا کہ ایران کی سرزمین پر حملے کے لیے استعمال ہونے والا کوئی بھی اڈہ ’جائز ہدف‘ ہوگا۔
جوہری پروگرام کے بدلے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی شرط: سعودی عرب اب تک ابراہیمی معاہدوں کا حصہ کیوں نہ بن سکا؟
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان سویلین مقاصد کے جوہری معاہدے کی منظوری سعودی عرب کی جانب سے ابراہیمی معاہدوں میں شمولیت سے مشروط ہو گی۔ ماضی میں سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے سے انکار کر چکا ہے۔
’میں ابھی زندہ ہوں‘: 26 روز میں 11 کلوگرام وزن کم ہونے کے باوجود سونم وانگچک کا بھوک ہڑتال ختم کرنے سے انکار
انڈیا کے ماہرِ تعلیم اور ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک، جو گذشتہ 20 روز سے نئی دہلی میں بھوک ہڑتال پر تھے، کو ان کے احتجاجی مقام سے زبردستی ہٹا دیا گیا ہے۔
پاکستان کی حوثیوں کو تنبیہ: کیا ایرانی اتحادی کی کارروائیوں سے اسلام آباد، تہران تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں؟
پاکستان نے حوثی گروہ کو خبردار کیا ہے کہ پاکستانی پرچم بردار جہازوں یا پاکستان کے بحری مفادات کے خلاف کسی بھی جارحانہ اقدام کو قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ تصور کیا جائے گا۔
’اُن کا جرم کیا تھا‘: میناب سکول حملے میں 120 بچوں کی ہلاکت کے چار ماہ بعد بی بی سی نے کیا دیکھا؟
میناب سکول پر حملے کو اس جنگ کا بڑا سانحہ سمجھا جاتا ہے جس میں ایرانی حکام کے مطابق مجموعی طور پر 156 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں 120 بچے بھی شامل ہیں۔ اس سکول کی ایک 33 سالہ ٹیچر پہلی جماعت کی بچیوں کو پڑھاتی تھیں۔ اب ان کی کلاس کا صرف ملبہ باقی رہ گیا ہے۔ تباہ شدہ کلاسوں میں بچوں کی کرسیاں اور سجی ہوئی دیواریں اب بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔
’میرے فٹنس ٹریکر کو مجھ سے پہلے پتا چل گیا تھا کہ میں حاملہ ہوں‘
راویکا ان سینکڑوں خواتین میں سے ایک ہیں جن کا کہنا ہے کہ ان کی سمارٹ واچ یا سمارٹ رنگ جیسے فٹنس ٹریکرز پہلے ہی یہ اشارے پہچان چکے تھے کہ وہ حاملہ ہیں۔
کارگل جنگ، کیپٹن کرنل شیر خان کی میت کی حوالگی کا تنازع اور بی بی سی کو موصول ہونے والی ایک فون کال کی کہانی
علمائے اسلام (ف) کے مرکزی امیر فضل الرحمٰن نے حال ہی میں الزام لگایا ہے کہ 1999 کی کارگل جنگ کے دوران پاکستان کی فوج نے اپنے اہلکاروں کی لاشیں وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا اور کیپٹن کرنل شیر خان کی میت بھی انڈیا ہی کے اصرار پر پاکستان واپس لائی گئی۔ تاریخی شواہد کی روشنی میں کیپٹن کرنل شیر خان کی میت دو ہفتے بعد انڈیا سے پاکستان پہنچنے کی کہانی۔
مستونگ کے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ حملے میں ہلاک، کھڈ کوچہ میں کرفیو نافذ
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے حکام کا کہنا ہے کہ ضلع مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین ہلاک جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری زخمی ہوئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ایک بیان اسے ’ریاست پر حملہ‘ قرار دیا ہے۔
کابل حملہ: کارروائی حقِ دفاع کے تحت کی گئی، ایمنسٹی کی رپورٹ بےبنیاد دعووں پر مبنی ہے، پاکستان
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کابل کے امید ری ہیبیلیٹیشن اینڈ ٹریٹمنٹ سینٹر پر 16 مارچ 2026 کو ہونے والے فضائی حملے کی ممکنہ جنگی جرم کے طور پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ اسے ایسے شواہد نہیں ملے جو اس مقام کے فوجی استعمال یا ہتھیاروں کے ذخیرہ ہونے کے پاکستانی دعوے کی تائید کرتے ہوں۔
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں

































































