BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
’اُن کا جرم کیا تھا‘: میناب سکول حملے میں 120 بچوں کی ہلاکت کے چار ماہ بعد بی بی سی نے کیا دیکھا؟
میناب سکول پر حملے کو اس جنگ کا بڑا سانحہ سمجھا جاتا ہے جس میں ایرانی حکام کے مطابق مجموعی طور پر 156 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں 120 بچے بھی شامل ہیں۔ اس سکول کی ایک 33 سالہ ٹیچر پہلی جماعت کی بچیوں کو پڑھاتی تھیں۔ اب ان کی کلاس کا صرف ملبہ باقی رہ گیا ہے۔ تباہ شدہ کلاسوں میں بچوں کی کرسیاں اور سجی ہوئی دیواریں اب بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔
لائیو, ایران کا اُردن اور کویت میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، عمان کا خطے میں سفارتی کوششوں کا اعلان
امریکہ کی جانب سے ایران میں رات کیے جانے والے سلسلہ وار حملوں کے بعد ایران کے پاسداران انقلاب نے جمعرات کو اعلان کیا کہ اس نے اردن اور کویت میں امریکی فوجی سازوسامان پر حملہ کر کے اسے تباہ کر دیا ہے۔ اہداف میں دفاعی نظام کے ریڈار، پیٹریاٹ سسٹم، ایک ہیلی کاپٹر ہینگر اور اسلحہ ڈپو شامل ہیں۔ ادھر عمان نے اعلان کیا ہے کہ وہ سعودی عرب، یمنی جماعتوں اور اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے یمن کے ساتھ مل کر سیاسی عمل کو دوبارہ شروع کر رہا ہے جس کا مقصد خطے میں سلامتی اور استحکام حاصل کرنا ہے۔
’میرے فٹنس ٹریکر کو مجھ سے پہلے پتا چل گیا تھا کہ میں حاملہ ہوں‘
راویکا ان سینکڑوں خواتین میں سے ایک ہیں جن کا کہنا ہے کہ ان کی سمارٹ واچ یا سمارٹ رنگ جیسے فٹنس ٹریکرز پہلے ہی یہ اشارے پہچان چکے تھے کہ وہ حاملہ ہیں۔
مستونگ کے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ حملے میں ہلاک، کھڈ کوچہ میں کرفیو نافذ
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے حکام کا کہنا ہے کہ ضلع مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین ہلاک جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری زخمی ہوئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ایک بیان اسے ’ریاست پر حملہ‘ قرار دیا ہے۔
کارگل جنگ، کیپٹن کرنل شیر خان کی میت کی حوالگی کا تنازع اور بی بی سی کو موصول ہونے والی ایک فون کال کی کہانی
علمائے اسلام (ف) کے مرکزی امیر فضل الرحمٰن نے حال ہی میں الزام لگایا ہے کہ 1999 کی کارگل جنگ کے دوران پاکستان کی فوج نے اپنے اہلکاروں کی لاشیں وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا اور کیپٹن کرنل شیر خان کی میت بھی انڈیا ہی کے اصرار پر پاکستان واپس لائی گئی۔ تاریخی شواہد کی روشنی میں کیپٹن کرنل شیر خان کی میت دو ہفتے بعد انڈیا سے پاکستان پہنچنے کی کہانی۔
کابل حملہ: کارروائی حقِ دفاع کے تحت کی گئی، ایمنسٹی کی رپورٹ بےبنیاد دعووں پر مبنی ہے، پاکستان
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کابل کے امید ری ہیبیلیٹیشن اینڈ ٹریٹمنٹ سینٹر پر 16 مارچ 2026 کو ہونے والے فضائی حملے کی ممکنہ جنگی جرم کے طور پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ اسے ایسے شواہد نہیں ملے جو اس مقام کے فوجی استعمال یا ہتھیاروں کے ذخیرہ ہونے کے پاکستانی دعوے کی تائید کرتے ہوں۔
سلمان خان، عالیہ بھٹ اور انڈیا کے دیگر فنکاروں نے دلی میں طلبہ کے احتجاج پر کیا کہا؟
انڈیا میں نظام تعلیم میں اصلاحات اور امتحانی طریقہ کار میں تبدیلی کے لیے سراپا احتجاج کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج کی حمایت کرنے والی بالی وڈ شخصیات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی اور اسلام آباد کی تنبیہ: بحیرہ احمر میں پاکستان کے ’بحری مفادات‘ کیا ہیں اور ان کا دفاع کیسے ممکن ہے؟
پاکستان نے حوثی گروہ کو خبردار کیا ہے کہ پاکستانی پرچم بردار جہازوں یا پاکستان کے بحری مفادات کے خلاف کسی بھی جارحانہ اقدام کو قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ تصور کیا جائے گا۔
انڈیا میں طلبہ کا احتجاج، سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں کا خواتین پر تشدد اور وہ تصاویر جو پوری دنیا میں بحث کا موضوع بن گئیں
مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے نہ صرف آنسو گیس کے شیل استعمال کیے گئے بلکہ سکیورٹی اہلکاروں کو ان کے خلاف لاٹھیاں استعمال کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ متعدد ویڈیوز میں پولیس اور ریپڈ ایکشن فورس کی نیلی وردی پہنے سکیورٹی اہلکار لوگوں کو لاٹھیوں سے مارتے اور بھگاتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں

































































