فرنیچر کمپنی آئیکیا کے عجائب گھر کا افتتاح

،تصویر کا ذریعہIkea

وقت اشاعت

سویڈن کی عالمی شہرت یافتہ فرنیچر کمپنی آئیکیا نے سویڈن کے قصبے آمہلٹ میں کمپنی کے سفر کے حوالے سے عجائب گھر کا افتتاح کیا ہے۔

آمہلٹ وہی قصبہ ہے جہاں آئیکیا کا پہلا سٹور کھلا تھا۔

اس عجائب گھر میں کمپنی کے مشہور ڈیزائنز اور مصنوعات رکھی گئی ہیں جن میں کوفتوں سے لے کر بک شیلف تک شامل ہیں۔

آمہلٹ میں آئیکیا کا پہلا سٹور سکیندینویا میں سب سے بڑا سٹور تھا

،تصویر کا ذریعہIKEA

،تصویر کا کیپشنآمہلٹ میں آئیکیا کا پہلا سٹور سکیندینویا میں سب سے بڑا سٹور تھا

یہ عجائب گھر اس جگہ قائم کیا گیا ہے جہاں آئیکیا کے بانی انگوار کمپراڈ نے سنہ 1958 میں پہلا سٹور کھولا تھا۔

آئیکیا کے سٹور اب 25 ممالک میں ہیں اور اس کی سالانہ آمدنی 21.5 بلین یورو ہے۔

اینگوار کیمپرڈ نے 17 سال کی عمر میں آئیکیا کمپنی کا آغاز کیا

،تصویر کا ذریعہIKEA

،تصویر کا کیپشناینگوار کیمپرڈ نے 17 سال کی عمر میں آئیکیا کمپنی کا آغاز کیا

اس عجائب گھر میں عارضی طور پر بھی کچھ مصنوعات رکھی ہیں جو سال بھر تبدیل ہوتی رہیں گی۔ ابتدائی موضوع کچن کے گرد زندگی پر مرکوز ہوگا۔

کمپنی کے 100ویں ملازم نے سنہ 1959 میں کمپنی میں شمولیت کی اور اس دور کا یونیفارم یہاں آنے والے لوگ دیکھ سکتے ہیں

،تصویر کا ذریعہIKEA

،تصویر کا کیپشنکمپنی کے 100ویں ملازم نے سنہ 1959 میں کمپنی میں شمولیت کی اور اس دور کا یونیفارم یہاں آنے والے لوگ دیکھ سکتے ہیں
میوزیم کی مینجر کا کہنا ہےکہ یہاں آنے والے ’آئیکیا کی کہانی کے بہت قریب ہیں‘

مMuseum manager Carina Kloek-Malmsten says visitors "come into close contact with the story of Ikea"

،تصویر کا ذریعہIKEA

،تصویر کا کیپشنمیوزیم کی مینجر کا کہنا ہےکہ یہاں آنے والے ’آئیکیا کی کہانی کے بہت قریب ہیں‘ مMuseum manager Carina Kloek-Malmsten says visitors "come into close contact with the story of Ikea"
میوزیم میں فرنیچر اور دیگر مصنوعات کے نمونے بھی رکھے گئے ہیں

،تصویر کا ذریعہIKEA

،تصویر کا کیپشنمیوزیم میں فرنیچر اور دیگر مصنوعات کے نمونے بھی رکھے گئے ہیں