مڈغاسکر میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، وفاقی وزیر ’12 گھنٹے تیرنے‘ کے بعد جان بچانے میں کامیاب

،تصویر کا ذریعہPresident Andry Rajoelina/ Twitter
افریقی ملک مڈغاسکر میں ایک حکومتی وزیر کا دعویٰ ہے کہ ایک ریسکیو مشن کے دوران سمندر میں ہیلی کاپٹر کے گرنے بعد انھوں نے 12 گھنٹے تک تیراکی کی اور ساحل پر پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔
ان کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں سوار دو دیگر سکیورٹی حکام بھی اس حادثے میں بچ گئے ہیں۔ یہ ٹیم ملک کے شمال مشرقی علاقے میں ہیلی کاپٹر کی مدد سے کچھ ان علاقوں کا جائزہ لے رہی تھی جہاں پر ایک مسافر کشتی ڈوبی تھی۔
شدید تھکاوٹ کے شکار وزیرِ پولیس سرگے گیل نے کہا کہ ‘ابھی میرے مرنے کا وقت نہیں تھا۔‘
منگل کے روز حکام نے بتایا تھا کہ کشتی ڈوبنے کے حادثے میں کم از کم 39 لوگ ہلاک ہوئے تھے۔ ٹوئٹر پر ملک کے صدر اینڈری راجولینا نے ہلاک ہونے والوں کے لیے تعزیت کی، اور سرگے گیل اور ان کے ساتھی اہلکاروں کی تعریف کی۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ پیر کے روز یہ حادثہ کیوں یا کیسے پیش آیا تاہم 57 سالہ سرگے گیل نے کہا کہ ماہامبو کے قصبے تک پہنچنے کے لیے انھوں نے حادثے کی شام ساڑھے سات بجے سے لے کر اگلی صبح ساڑھے سات بجے تک سمندر میں تیراکی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ زخمی نہیں ہیں مگر انھیں شدید سردی لگ رہی تھی۔
انھوں نے ماہامبو کے قصبے میں پہنچ کر مقامی لوگوں کو کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ آپ میری ویڈئو نشر کر دیں تاکہ میری گھر والے اور دیگر سرکاری اہلکار یہ دیکھ لیں کہ میں زندہ ہوں، اور ٹھیک ہوں۔‘
پولیس کے سربراہ زافیسمبترا راوئاوے نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ سرگے گیل نے ہیلی کاپٹر کی ایک نشت کو بطور فلوٹیشن ڈیوائس استعمال کیا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ان کا کہنا تھا کہ ‘ان کا کھیلوں میں دلچسپی ہونے کے باعث ہمیشہ سے کافی سٹیمنا تھا اور انھوں نے ایک تیس سال کے لڑکے کی طرح اپنا ردھم برقرار رکھا۔ ان کے اعصاب فولاد کی مانند ہیں۔‘
اگست میں بطور وزیر تعیناتی سے پہلے سرگے گیل نے تین دہائیوں تک پولیس میں سروس کی ہے۔

























