روس میں مسلح طالب علم کی یونیورسٹی میں فائرنگ سے آٹھ افراد ہلاک

،تصویر کا ذریعہReuters
روس کے شہر پرم میں ایک اسلحہ بردار شخص کی فائرنگ سے حکام کے مطابق کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
حملہ آور پیر کی صبح پیدل ہی کیمپس پہنچا اور فائرنگ شروع کر دی۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
طلبہ اور اساتذہ نے خود کو یونیورسٹی کی عمارت میں محصور کر لیا اور کچھ لوگوں کو کھڑکیوں سے کودتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
یہ واضح نہیں ہے کہ کتنے لوگ زخمی ہوئے ہیں تاہم روسی پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہReuters
روس کی سرکاری تفتیشی کمیٹی کا کہنا ہے کہ حملہ آور اسی یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم تھا۔
یہ واقعہ پرم سٹیٹ یونیورسٹی میں پیش آیا جو دارالحکومت ماسکو سے تقریباً 1300 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔

،تصویر کا ذریعہReuters
سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز میں طلبہ کو کیمپس کی عمارتوں کی کھڑکیوں سے اپنا سامان پھینکتے اور پھر کودتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
طلبہ کے کھڑکیوں سے کودنے کے اس منظر کور رشیئن ٹی وی پر نشر کیا گیا تھا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
٭ یہ ابتدائی خبر ہے جسے مزید اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔























