آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
امن ویاس: لندن میں قتل اور سلسلے وار ریپ کے مجرم کو عمر قید کی سزا
’نائٹ سٹاکر‘ نامی سلسلے وار ریپ کے مجرم کو دس برس قبل کیے گئے ایک خاتون کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
امن ویاس کو 2009 میں کیے گئے اس قتل کے مقدمے کا سامنا کرنے کے لیے انڈیا نے انگلینڈ کے حوالے کیا تھا۔ مجرم پر مشرقی لندن کے علاقے والتھم سٹو کی 35 سالہ مشعل سماراویرا کے قتل کا الزام تھا۔
35 برس کے امن ویاس پر ریپ کے پانچ الزامات اور ارادی طور پر جسمانی نقصان پہنچانے کا جرم بھی ثابت ہوا ہے۔
امن ویاس کو کروئڈن کراؤن کورٹ کی جانب سے کم سے کم 37 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
عدالت کو بتایا گیا کہ ویاس رات کے وقت تنہا خواتین کو اپنا شکار بناتا اور اس نے اپنے گھر کے نزدیک ایک چھوٹے سے علاقے میں کم از کم چار خواتین کو پرتشدد ریپ کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیے
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
مجرم ویاس کی عمر 24 برس کے تھی جب اس نے 24 مارچ 2009 کو پہلی بار ایک خاتون پر حملہ کیا۔ ویاس نے اس عورت کا پیچھا کیا اور اس کے ہی گھر میں اس کا ریب کیا اور مارا پیٹا۔
اسی برس 22 اپریل کی رات ویاس نے ایک دوسری خاتون کا ایک گلی میں پرتشدد ریپ کرنے سے پہلے اسے ڈرایا اور دھمکایا۔
29 اپریل کو ویاس نے ایک اور عورت کا پیچاھا کیا اور پھر ایک گرجا گھر کے ساتھ واقع قبرستان میں اس کا ریپ کیا۔
امن ویاس نے چوتھا اور آخری حملہ سماراویرا پر کیا جو 30 مئی کو ایک سپر مارکیٹ سے گھر واپس جا رہی تھیں۔
امن ویاس نے ان کا ریپ کیا اور زخمی حالت میں بچوں کے ایک کھیل کے میدان میں چھوڑ دیا جہاں اگلی صبح ایک راہگیر کو ان کی لاش ملی۔
پوسٹ مارٹم کے مطابق سماراویرا کی موت گردن پر دباؤ کی وجہ سے ہوئی۔
سمارویرا کے قتل کے کچھ دن بعد برطانوی پروگرام کرائم واچ میں اس کیس سے متعلق معلومات کے لیے اپیل کی گئی اور 2 جولائی کو ویاس نے انڈیا کا ایک طرفہ ٹکٹ لیا اور برطانیہ سے بھاگ گیا۔
وہ سنہ 2011 تک گرفتاری سے بچتا رہا جس کے بعد اس کے سابق باس نے پولیس کو ویاس کے بھائی کی استعمال کردہ ایک بوتل فراہم کی جس سے پولیس کو ان جرائم کے ڈی این اے لنکس کا پتہ چلا۔
آٹھ سال کی عدالتی جنگ کے بعد ویاس انڈیا کے وہ تیسرے شہری ہیں جنھیں اب تک برطانیہ کے حوالے کیا گیا ہے۔