آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
آسٹریلیا: سب سے زیادہ کیک کھانے کے مقابلے میں خاتون ہلاک
آسٹریلیا میں سب سے زیادہ لیمنگٹن کیک کھانے کے مقابلے میں حصہ لیتے ہوئے ایک خاتون دم توڑ گئیں۔
اتوار کو کوئینز لینڈ کے شہر ہاروی بے کے ہوٹل میں ایک ایونٹ کے دوران 60 سالہ خاتون کو اس وقت دل کا دورہ پڑا جب وہ آسٹریلیا کے قومی دن کی تقریبات میں حصہ لے رہی تھیں۔
مقابلے میں حصہ لینے والوں کی لیمنگٹن کیک کھاتے ہوئے فلم بندی بھی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیے
لیمنگٹن ایک روایتی اسفنج کیک ہے جو چاکلیٹ اور خشک ناریل کو ملا کر بنایا جاتا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
خاتون کو جائے وقوعہ پر سی پی آر دیا گیا تھا اور بعد میں اسپتال لے جایا گیا لیکن بعد میں وہ دم توڑ گئیں۔
عینی شاہدین کے مطابق جب ان کی طبعیت خراب ہوتی دکھائی دی ان کا منھ کیک سے بھرا ہوا تھا۔
سامنے آنے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حادثے سے قبل شراب خانے کے سرپرست ایسے لوگوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں جنھوں نے کیک کھاتے ہوئے اپنے ساتھ پانی کے گلاس رکھے ہوئے ہیں۔
ہاروی بے میں واقع بیچ ہاؤس ہوٹل نے فیس بک پر ایک پیغام پوسٹ کیا جس میں اس خاتون (جن کی شناخت ابھی تک ظاہر نہیں کی گئی ہے) کے لواحقین اور دوستوں سے اظہار تعزیت کیا گیا ہے۔
انھوں نے ’فوری اور پیشہ ورانہ مدد‘ فراہم کر نے پر ایمبولینس سروس کا بھی شکریہ ادا کیا۔
آسٹریلیا کے قومی دن کے موقع پر ملک بھر میں چھٹی ہوتی ہے اور کھانے کے مقابلے منعقد کیے جاتے ہیں جو خاصا مقبول کھیل ہیں۔ یہ وہ دن ہے جب پہلے یورپی باشندوں کی آسٹریلیا آمد ہوئی تھی۔
مقابلے میں حصہ لینے والوں کو محدود وقت میں زیادہ سے زیادہ کیک، پائی، ہاٹ ڈاگ یا دیگر کھانا کھانے پر انعامات دیے جاتے ہیں۔