امریکہ: پیشاب کا سیمپل موصول ہونے پر سنیما خالی کروا لیا گیا

پیشاب، امریہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپیشاب کا سیمپل موصول ہونے پر سنیما ہال کو لوگوں سے خالی کروا کر آس پاس کی سڑکیں بھی بند کر دی گئیں جبکہ فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے (فائل فوٹو)
وقت اشاعت

امریکہ کی ریاست واشنگٹن میں ایک سنیما گھر کو اس وقت لوگوں سے خالی کروانا پڑا جب اسے ایک پیکج میں انسانی پیشاب موصول ہوا۔

اس پیکج پر ’شدید متعدی انسانی مواد‘ تحریر تھا اور اسے غلطی سے نارتھ بینڈ شہر کے نارتھ بینڈ تھیٹر میں جمعے کی شام کو ڈیلیور کر دیا گیا۔

سی این این کے مطابق ایک گھنٹے کے بعد یہ معلوم ہوا کہ یہ مواد انسانی پیشاب تھا اور اس کے بعد اسے تلف کر دیا گیا۔

معلوم ہوا ہے کہ یہ پیکج درحقیقت ایک میڈیکل کلینک پہنچایا جانا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

سی این این سے ملحق ٹی وی چینل کومو نے بتایا کہ سینما کے مینیجر کو احتیاطی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

فائر فائٹرز فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور انھوں نے ٹویٹ کیا کہ مذکورہ جگہ پر ضرر رساں مواد سے نمٹنے کے لیے عملہ بھیج دیا گیا ہے۔

سنیما کے اردگرد کی سڑکوں کو بند کروا دیا گی ا تھا۔

فائر فائٹرز

،تصویر کا ذریعہTwitter/@IAFF2878

فائر فائٹرز

،تصویر کا ذریعہTwitter/@IAFF2878

سنیچر کو تھیٹر نے اعلان کیا کہ ’سب ٹھیک ہے۔ کوئی خطرہ نہیں۔ سنیما معمول کے مطابق کھلا رہے گا‘ تاکہ فروزن 2 دکھائی جا سکے۔

جس کلینک کو یہ پیشاب موصول ہونا چاہیے تھا وہ جائے وقوعہ سے 50 میل (80 کلومیٹر) دور ٹاکوما میں ہے۔