آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
رومانیہ میں بڑے پیمانے پر حکومت مخالف مظاہرے
رومانیہ کی حکومت کی جانب سے بدعنوانی کے جرائم میں قید درجنوں سرکاری عہدیداروں کی رہائی کے حکم نامے کے خلاف دارالحکومت بخاراسٹ میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہو رہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق بدھ کی شام حکومتی عمارتوں کے ہابر تقریباً ڈیڑھ لاکھ افراد جمع تھے اور اس کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی ریلیاں نکالی گئیں۔
چند مظاہرین نے پولیس پر فائر کریکر پھینکے جس کے جواب میں پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا۔
سرکاری اہلکاروں کی رہائی کا حکم نامہ منگل کی رات کو جاری کیا گیا تھا۔
سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے وزیراعظم سورن گریندیاں کی سربراہی میں نظریاتی طور پر بائیں بازو کی حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد جیلوں میں بھیڑ کو کم کرنا ہے۔
تاہم ان کے ناقدین کا کہنا ہے کہ وہ بدعنوانی کے جرائم میں سزا یافتہ اپنے ساتھیوں کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
بدھ کے روز یہ مظاہرے اس وقت شروع ہوئے جب یورپی یونین نے رومینیا کو بدعنوانی کے خلاف مہم میں پیچھے ہٹنے کے خلاف تنبیہ کی تھی۔
یورپی کمیشن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بدعنوانی کے خلاف کوششوں کو آگے بڑھنا چاہیے نہ کہ پیچھے ہٹ جائیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ان کا کہنا تھا کہ رومانیہ میں ہونے والی پیش رفت پر انہیں شدید خدشات ہیں۔