افغانستان، بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز: راشد خان ٹیسٹ میچ جیتنے والے سب سے کم عمر کپتان بن گئے

،تصویر کا ذریعہGetty Images
بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ میں میزبان ٹیم کو شکست دینے کے بعد افغانستان کے راشد خان ٹیسٹ میچ جیتنے والے سب سے کم عمر کپتان بن گئے ہیں۔
20 سالہ راشد خان نے افغانستان ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں نہ صرف 11 وکٹیں حاصل کیں بلکہ نصف سنچری بھی بنائی۔
ان کی تباہ کن بولنگ اور عمدہ بیٹنگ کی بدولت افغانستان نے بنگلہ دیش کے خلاف کھیلا گیا تیسرا ٹیسٹ میچ 224 رنز سے جیت لیا۔
یہ بھی پڑھیے
تیسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اور دوسری اننگز میں افغانستان نے بالترتیب 342 اور 260 رنز بنائے۔ جواب میں میزبان ٹیم بنگلہ دیش بالترتیب صرف 205 اور 173 رنز بنا پائی۔
راشد خان نے پہلی اننگز میں بنگلہ دیش کے پانچ جبکے دوسری اننگز میں چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
راشد نے دوسری اننگز میں افغانستان ٹیم کے مجموعی سکور میں 51 رنز کا اضافہ بھی کیا تھا۔
افغان کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ سٹیٹس سنہ 2017 میں ملا تھا۔
راشد خان کو رواں برس جولائی میں افغانستان کی ایک روزہ، ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ ٹیموں کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔






















