انڈیا میں سکول بس کی ٹرین سے ٹکر متعدد بچے ہلاک

انڈیا میں ایک سکول بس اور ٹرین میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں کم سے کم 13 بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ شمالی ریاست اتر پردیش میں پیش آیا۔
یہ حادثہ ایسے ریلوے کراسنگ پر پیش آیا جہاں کسی شخص کی ڈیوٹی نہیں لگی تھی۔
یہ حالیہ دنوں مںی بچوں کی سکول بس جکو پیش آنے والا دوسرا حادثہ ہے۔ چند ہفتوں قبل ہماچل پردیش میں ایک بس کے کھائی میں گرنے سے 24 بچے ہلاک ہو گئے تھے۔
انڈیا میں سڑکوں پر پیش آنے والے حادثات عام ہیں جن کی زیادہ تر وجہ خراب ڈرائیونگ اور بدحال سڑکیں یا گاڑیاں ہوتی ہیں۔
ٹرین سے گاڑی ٹکرانے کا واقعے اترپردیش کے علاقے کشینگر میں پیش آیا ہے۔ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ گاڑی میں کتنے بچے سوار تھے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ریاستی حکومت نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور ہلاک ہونے والے بچوں کے خاندانوں کے لیے معاوضے کا بھی اعلان کیا ہے۔
ریاست کے وزیرِ اعلی یوگی ادیتا ناتھ کا کہنا ہے کہ وہ بھی جائے حادثہ کا دورہ کر رہے ہیں۔






















