انڈیا میں سکول بس کھائی میں گرنے سے 27 بچے ہلاک، تحقیقات کا آغاز

A bus carrying schoolchildren rests in a gorge after leaving the road in India's northern Himalayan state of Himachal Pradesh, 9 April 2018

،تصویر کا ذریعہHT Photo

،تصویر کا کیپشنبس میں 40 سے زائد بچے سوار تھے
وقت اشاعت

انڈیا کی ریاست ہماچل پردیش میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایک سکول بس کھائی میں گرنے سے 27 بچے ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ اس حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

شمالی ریاست ہماچل پردیش میں یہ حادثہ پیر کی شام کو پیش آیا۔ پولیس کے مطابق بس میں سوار زیادہ تر بچوں کی عمریں 10 برس سے کم تھیں۔ بس کا ڈرائیور اور دو اساتذہ بھی مرنے والوں میں شامل ہیں۔

انڈیا میں حادثات کی عمومی وجہ لاپرواہ ڈرائیونگ ، گاڑیوں اور سڑکوں کی خستہ حالی ہے۔

سرکاری بیان کے مطابق اس حادثے کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہے۔

یہ حادثہ ریاستی دارالحکومت شملہ سے 325 کلو میٹر دور نور پور میں پیش آیا۔ حادثہ کے وقت بس میں 40 بچے سوار تھے۔

سرکشا دیوی جو کہ نور پور میں رہتی ہیں نے بی بی سی پنجابی کو بتایا کہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں ان کے چار پوتے پوتیاں شامل تھے۔

خبر رساں ادارے اے ایف کے مطابق پولیس اہلکار سنتوش پٹیل نے بتایا کہ ’بس سڑک سے پھسل کر 200 فٹ گہری کھائی مںی جا گری جس سے 27 بچے اور دو استاتذہ کے علاوہ بس کا ڈرائیور بھی ہلاک ہو گیا۔ ‘

عینی شاہدین کے مطابق موڑ کاٹتے ہوئے بس پھسل گئی اور پیاڑی راستے پر بنی سڑک سے نیچے اتر گئی۔

انڈیا کے امدادی ادارے آین ڈی آر ایف کے اہلکار گاڑی میں پھنسے افراد کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔