گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

وقت اشاعت

پاکستان میں ہولی کی تقریبات سے لے کر کورونا وائرس کے خدشے کے باعث کیے جانے والے حفاظتی انتظامات تک۔ دیکھیے گذشتہ ہفتے پاکستان میں پیش آنے والے واقعات کی تصویری جھلکیاں۔

ہولی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان میں بھی ہولی کی رنگا رنگ تقریبات منعقد ہوئیں جس میں ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
خیبر پختونخوا

،تصویر کا ذریعہAnadolu Agency

،تصویر کا کیپشنخـیبر پختونخوا میں کھیلوں کے مقابلے ہوئے جس میں طالبات نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
ایف سولہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان میں 23 مارچ کو منعقد ہونے والی ریہرسل کے دوران ایک لڑاکا فوجی طیارہ اسلام آباد میں شکر پڑیاں کے مقام پر گر کر تباہ ہو گیا۔ اس حادثے میں پائلٹ نعمان اکرم بھی ہلاک ہوئے۔ تاہم کورونا وائرس کے خدشے کے باعث یہ پریڈ منسوخ کر دی گئی۔
کورونا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان میں کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر مساجد میں بھی احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔
کورونا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر ماسک کا استعمال بھی بڑھ گیا ہے۔
کراچی نیشنل اسٹیڈیم

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان میں کورونا وائرس کی وبا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے طور پر پی ایس ایل کرکٹ میچز بغیر تماشائیوں کے منعقد کرائے جانے کا فیصلہ کیا گیا اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو وطن واپس جانے کی اجازت بھی دے دی گئی۔
مسیحی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان میں چرچ کے باہر کورونا وائرس سے نجات کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جا رہی ہیں۔