گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

وقت اشاعت

کیماڑی میں پھیلنے والی زیرہلی گیس سے ہونے والی ہلاکتوں سے لے کر اٹارنی جنرل کے استعفے تک، گذشتہ ہفتے پاکستان میں پیش آنے والے واقعات کی تصویری جھلکیاں۔

پشاور

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپشاور کے نواح میں واقع خراسان پناہ گزین کیمپ میں افغان مہاجرین، طالبان، امریکی اور افغان افواج کے مابین ’تشدد میں کمی‘ کی مفاہمت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مٹھائی بانٹ رہے ہیں۔
کراچی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کی بندرگاہ کے علاقے کیماڑی میں زیرہلی گیس پھیلنے سے کم از کم 14 افراد ہلاک ہو گئے۔
کراچی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنکراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹی 20 کرکٹ میچ کے آغاز سے قبل تماشائی سٹیڈیم کے باہر ایک چیک پوائنٹ سے گزر رہے ہیں۔
مکاؤ

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنپشاور میں ایک دکاندار 20 دن کے طوطے کو پرندوں کی منڈی میں فروخت کرنے سے پہلے سرنج کے ساتھ کھانا کھلا رہے ہیں۔
کراچی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنگذشتہ ہفتے کراچی کے نواح میں ملک میں سمگل شدہ غیر قانونی شراب اور منشیات کو ختم کرنے کے لیے ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام کے دوران پاکستان کوسٹ گارڈز کے اہلکار شراب کی بوتلوں کو کچلنے کے لیے سٹیم رولر کا استعمال کر رہے ہیں۔
راولپنڈی

،تصویر کا ذریعہRawalpindi Police

،تصویر کا کیپشنراولپنڈی پولیس نے پتنگ بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سینکڑوں افراد کو گرفتار کرکے پتنگیں اور ڈوریں قبضے میں لے لیں۔
لاہور

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنصوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں طلبا، انڈیا کی جامعہ ملیہ اسلامیہ میں شہریت کے ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے انڈین طالبعلموں سے اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔
انور منصور خان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنگذشتہ ہفتے پاکستان کے اٹارنی جنرل کیپٹن ریٹائرڈ انور منصور خان کی جانب سے سپریم کورٹ کے ججوں کے بارے میں متنازع بیان سامنے آنے کے بعد حکومت نے ان سے استعفیٰ لے لیا۔
پشاور

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنپشاور میں خواجہ سرا کمیونٹی نے ایک ساتھی کے قتل کے خلاف مظاہرہ کیا جس میں انھوں نے پولیس سے مجرموں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔