گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

وقت اشاعت

تفتان میں سرحد کی بندش اور روہڑی میں ہونے والے ٹرین حادثے سے لے کر اسلام آباد میں ملنے والے چار ہزار سال پرانے مٹی کے برتنوں تک، پاکستان میں گذشتہ ہفتے پیش آنے والے اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں۔

کراچی

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنپاکستان کی فضائیہ نے 27 فروری کو کراچی میں آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ منایا۔ اس موقعے پر پاکستانی فضائیہ کے جہاز کرتب دکھاتے ہوئے پاکستانی جھنڈے کے رنگ فضا میں چھوڑتے جا رہے ہیں۔ یاد رہے 27 فروری 2019 کو بالاکوٹ حملے کی جوابی کارروائی میں پاکستان کی فضائیہ نے انڈین مگ 21 لڑاکا طیارے کو مار گرایا تھا اور اس میں سوار ونگ کمانڈر ابھینندن کو گرفتار کر لیا گیا تھا
کورونا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنکوئٹہ میں ایک سڑک پر فیس ماسک پیچنے والے ماسک پہنے خریداروں کو متوجہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کووِڈ-19 سے متاثر ہونے والے اب تک 85 ہزار تصدیق شدہ کیسز سامنے آ چکے ہیں جن میں سے 79 ہزار صرف چین میں ہیں
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں عربی لباس میں ملبوس شائقین ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹی 20 کرکٹ میچ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں
ٹرین

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنگذشتہ ہفتے پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر روہڑی میں کراچی سے لاہور جانے والی پاکستان ایکسپریس اور ایک بس کے درمیان تصادم میں کم از کم 22 افراد ہلاک ہو گئے
اسلام آباد
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے سیکٹر I-11 میں ہونے والے ایک حالیہ سروے کے دوران چار ہزار سال پرانے مٹی کے ٹوٹے ہوئے برتن ملے ہیں۔ محققین اور ماہرین کی ایک ٹیم نے وہاں سے ملنے والے برتنوں اور قدیم پتھروں کا جائزہ لینے کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ یہ برتن اور پتھر ہاکڑہ تہذیب سے تعلق رکھتے ہیں
کورونا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنمحکمہِ صحت کے کارکن پاک ایران سرحدی شہر تفتان کے راستے ایران سے واپس آنے والے زائرین کے درجہ حرارت کی جانچ کررہے ہیں۔ پاکستان کے وزیرِ مملکت برائے صحت ظفر مرزا نے ملک میں کورونا وائرس کے مزید دو کیسز کی موجودگی کی تصدیق کی ہے جس کے بعد پاکستان میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد چار ہو گئی ہے
پشاور

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنانڈیا میں شہریت کے متنازعہ قانون کے بعد ہونے والے حالیہ تشدد کے خلاف پشاور کی ہندو اور سکھ کمیونٹی کے افراد ایک احتجاجی ریلی میں شریک ہیں
ٹرک ڈرائیور

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنتفتان کی سرحدی چوکی پر ٹرک ڈرائیور ایران جانے کے لیے انتظار کر رہے ہیں۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیشِ نظر پاکستان نے ایران کے ساتھ سرحد سیل کر دی ہے۔ اس طرح ناصرف زائرین بلکہ کاروباری افراد اور ڈرائیور بھی سرحد کے اس پار پھنس کر رہ گئے ہیں