BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
ایران کے خلاف جنگ ٹرمپ اور نیتن یاہو کے لیے خارجہ پالیسی کی ’بڑی ناکامی‘ کیسے بنی
اس جنگ نے خلیج کی تیل پیدا کرنے والی عرب بادشاہتوں کے ساتھ امریکہ کے تعلقات کو نقصان پہنچایا ہے، جن کا پورا کاروباری ماڈل مشرقِ وسطیٰ کی بے چینی کے درمیان خود کو استحکام کے جزیرے کے طور پر پیش کرنے پر قائم تھا اور اسے بحال ہونے میں برسوں لگ سکتے ہیں۔
لائیو, ایران کو ایک بھی امریکی پیسہ نہیں دیا جائے گا، ایرانی عناصر معاہدے پر پروپیگنڈا کر رہے ہیں: جے ڈی وینس
امریکی نائب صدر نے کہا ’ایرانی معاشرے کے کچھ عناصر اس معاہدے کو اپنے ملک کے عوام کے سامنے زیادہ سے زیادہ مثبت انداز میں پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’امریکی رقم کا ایک سینٹ بھی ایران کو نہیں جائے گا، نہ 300 ارب ڈالر، نہ 24 ارب ڈالر، نہ ہی کسی قسم کی کوئی اور رقم۔‘
دلی ایئرپورٹ پر بنگلہ دیشی وزیر اعظم کے مشیر سے ’پوچھ گچھ‘ پر ڈھاکہ کا احتجاج: ’یہ شیخ حسینہ کی حکومت نہیں‘
دلی ایئرپورٹ پر امیگریشن کے ’مسائل‘ کا سامنا کرنے والے بنگلہ دیشی وزیر اعظم طارق رحمان کے مشیر زاہد الرحمان نے احتجاجاً ڈھاکہ واپسی کا فیصلہ کیا۔ اس معاملے پر بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان نے بھی ناراضی ظاہر کی ہے۔
فٹبال ورلڈ کپ میں پہلی بار پاکستان کی نمائندگی اور ’دائیں جوتے پر پاکستانی پرچم‘
جب ماضی میں مانچسٹر یونائیٹڈ سے وابستہ رہنے والے کھلاڑی زیدان اقبال منگل کے روز عراقی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے میدان میں اتریں گے تو وہ فٹبال ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کر دیں گے۔ لیکن یہ ریکارڈ اس ملک کا نہیں ہو گا جس کی وہ نمائندگی کر رہے ہوں گے۔
’جلادوں کو پھانسی سے پہلے شراب دی گئی‘: دو قاتلوں کی سزائے موت کی کہانی جن کے جُرم نے پورے انڈیا کو جھنجوڑ ڈالا
آخر دونوں نے ایسا کون سا جرم کیا تھا کہ پورا ملک انھیں پھانسی کے پھندے پر جھولتا ہوا دیکھنا چاہتا تھا؟
سستا ایرانی تیل یا امریکہ سے سفارتی فوائد، کیا ’مرکزی ثالث‘ پاکستان کو امن معاہدے سے کچھ ملے گا؟
کیا عالمی سفارتی منظر نامے میں اُبھر کر سامنے آنے والا پاکستان اس امن معاہدے کے بعد اپنی یہ پوزیشن برقرار رکھ سکے گا اور کیا پاکستان کی حالیہ عرصے میں عالمی سطح پر بہتر ہوتی ساکھ ملک کے لیے مختصر مدتی اور طویل مدتی معاشی اور سفارتی فوائد بھی حاصل کر پاِئے گی؟
کیا ایران کو معاہدے کے نتیجے میں اربوں ڈالر مل پائیں گے اور یہ رقم کہاں سے آئے گی؟
امریکہ، ایران معاہدے کے بعد صدر ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے جو بیانات دیے، ان سے معاہدے کے کچھ خد و خال ضرور سامنے آئے ہیں کہ دونوں ممالک نے کن کن باتوں پر اتفاق کیا اور یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ ایران پر کون کون سی شرائط لاگو کی گئی ہیں۔
سمجھداری یا بیماری: کیا گھر کے اندر جوتے پہننے سے آپ کی صحت کو خطرہ ہے؟
کیا گھر کے اندر جوتے پہننا صحت کے لیے خطرہ ہے؟ بی بی سی ورلڈ سروس نے اس کا جائزہ لینے کے لیے ایک مائیکرو بایولوجی لیباریٹری کا دورہ کیا۔
امریکہ، ایران امن معاہدہ نیتن یاہو کے لیے ڈراؤنا خواب کیسے ثابت ہو رہا ہے؟
ایک ایسا شخص جو خود کو واشنگٹن میں طاقت کے ایوانوں کے انتہائی قریب قرار دیتا تھا اور جس کا دعویٰ تھا کہ وہ امریکی سیاستدانوں پر حقیقی اثر و رسوخ رکھتا ہے، اب اسے اپنے ہی اہم اتحادی امریکہ کی جانب سے واضح طور پر نظرانداز کر دیا گیا ہے اور عوامی سطح پر تحقیر کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں

































































