بریکنگ, غرب اردن میں اسرائیلی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں چار بچوں سمیت 17 فلسطینی ہلاک

،تصویر کا ذریعہReuters
غزہ سے ہٹ کر بھی اسرائیل اور فلسطینی شہریوں کی جھڑپیں جاری ہیں اور اقوام متحدہ کے مطابق سنیچر سے لے کر اب تک مقبوضہ غرب اردن میں اسرائیلی فورسز سے جھڑپوں کے دوران کم از کم 17 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔
ہلاک ہونے والوں میں چار بچے بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 295 ہے۔
غرب اردن غزہ سے الگ علاقہ ہے اور اس کا انتظام حماس کے زیر کنٹرول نہیں ہے۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ زیادہ تر افراد سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے نتیجے میں زحمی ہوئے ہیں، لیکن اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں کے نتیجے میں 23 افراد زخمی ہوئے۔

















