اسرائیل کی جوابی کارروائی مشرق وسطیٰ کو بدل کر رکھ دے گی: نیتن یاہو

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ حماس کے حملے کے بعد اسرائیل کا جواب ’مشرق وسطیٰ کو بدل کر رکھ دے گا۔‘ اسرائیل نے غزہ کی پٹی کے 'مکمل محاصرے' کا حکم دیا ہے۔ سنیچر سے اب تک پُرتشدد واقعات کے دوران اسرائیل میں 900 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد قریب 600 بتائی گئی ہے۔

لائیو کوریج

  1. امریکی فوج کا اسرائیل کی مدد کے لیے بحری جہاز اور جنگی طیارے بھیجنے کا اعلان

    Ship

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکی فوج اسرائیل میں جاری لڑائی کے دوران ’علاقائی مزاحمت کو تقویت دینے‘ کے لیے بحری جہاز اور لڑاکا طیارے تعینات کر رہی ہے۔

    یاد رہے کہ امریکہ نے اسرائیل کے لیے اضافی مدد کا وعدہ کیا ہے۔

    امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا کہنا ہے کہ امریکی بحریہ کے طیارہ بردار بحری جہاز وں کے بیڑے کو مشرقی بحیرہ روم کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔

    اس تعیناتی میں کئی گائیڈڈ میزائل کروزر اور تباہ کن جہاز بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مشرق وسطیٰ میں امریکی فضائیہ کے اسکواڈرن میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے۔

    آسٹن کا مزید کہنا تھا کہ ’ضرورت پڑنے پر امریکہ اس ڈیٹرنس پوزیشن کو مزید مضبوط بنانے کے لیے عالمی سطح پر اپنی افواج برقرار رکھے گا۔‘

    گولہ بارود سمیت اضافی وسائل بھی اسرائیل بھیجے جا رہے ہیں اور توقع ہے کہ پہلی سکیورٹی امداد آنے والے دنوں میں پہنچ جائے گی۔

    آسٹن کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ’اسرائیل کی دفاعی افواج اور اسرائیلی عوام کے لیے امریکہ کی آہنی حمایت کی عکاسی کرتا ہے۔‘

  2. فلسطین اسرائیل تنازعے پر بی بی سی کے لائیو پیج پر خوش آمدید!

    GAZA

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    اسرائیل پر فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کے ’طوفان الاقصیٰ‘ آپریشن اور اسرائیل کی جوابی کارروائی سے متعلق جاننے کے لیے بی بی سی کے لائیو پیج میں خوش آمدید۔

    اتوار کو ہونے والی جھڑپوں سے متعلق جاننے کے لیے یہاں کلک کریں