آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

امریکی صدر کا اسرائیل کو پیغام: ’آج سے کشیدگی میں کمی کی توقع‘

غزہ میں حملوں اور جوابی حملوں کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو سے فون پر بات کی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے بیان کے مطابق ’صدر نے وزیر اعظم کو بتایا کہ وہ آج سے سیز فائر کے حصول کے لیے کشیدگی میں کمی کی توقع کر رہے ہیں۔‘

لائیو کوریج

  1. انسانی حقوق کا ’چیمپیئن‘ پاکستان خود شیشے کے محل کا مکین ہے: اسرائیلی وزارت خارجہ

  2. ’میرے چار بھائی فضائی حملوں کے بعد ایسے مشتعل ہو جاتے کہ کبھی کبھی وہ مجھے مارنے لگتے‘

  3. 11 روزہ لڑائی کے بعد کیا شیخ جراح سے فلسطینی شہریوں کی بیدخلی کا خطرہ ٹل چکا؟

  4. امریکہ کا فلسطین میں سفارتخانہ بحال کرنے اور مالی امداد فراہم کرنے کا اعلان

  5. اسرائیلی طیارے کو اغوا کرنے والی فلسطینی خاتون لیلیٰ خالد کو رہا کیسے کروایا گیا؟

  6. امریکہ اسرائیل کو امداد کیوں دیتا ہے اور یہ پیسے کہاں استعمال ہوتے ہیں؟

  7. شاہ محمود قریشی کا وطن واپسی پر استقبال: ’بہارو پھول برساؤ میرا باس آیا ہے‘

  8. اسرائیل اور فلسطین کو درپیش داخلی چیلنجز کے بیچ سیزفائر کتنا دیرپا ثابت ہو گا؟

  9. بنگلہ دیش نے اپنے پاسپورٹس میں اسرائیل سے متعلق عبارت تبدیل کیوں کی؟

  10. بلیک ستمبر: کیا 1970 میں فلسطینیوں کے ’قتل عام‘ میں ضیاالحق بھی ملوث تھے؟

  11. اسرائیل، غزہ تنازع پر امریکہ کے ڈیموکریٹس میں بنیادی تبدیلی

  12. ’ایک طرف وہ ہیں جو فالوورز کھونے کے ڈر سے خاموش ہیں، دوسری طرف زویا ناصر ہیں‘

  13. اسرائیل اور حماس کے درمیان سیز فائر کے بعد غزہ میں امدادی سامان کی آمد

  14. اسرائیلی پابندیوں میں غزہ کے لوگ کیسے رہتے ہیں؟ روز مرہ زندگی کی ایک جھلک

  15. غزہ احتجاج، لڑکیاں اور ایک چینل: یہ گجرے خریدنا کب سے فحاشی ہو گیا؟

  16. شاہ محمود قریشی پر ’یہود مخالف‘ بیان دینے کا الزام کیوں لگایا جا رہا ہے؟

  17. غزہ میں مارے جانے والے بچے: ’اب میرے پاس صرف اس کی یاد ہے اور گھر میں اس کی خوشبو‘

  18. یہ صفحہ اب مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جا رہا!

    اسرائیل فلسطین تنازع سے متعلق مزید خبروں کے بارے میں جاننے کے لیے ہمارے نئے لائیو پیج پر تشریف لائیں۔

  19. اسرائیل حماس کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق، بائیڈن کا معاہدے کا خیر مقدم

  20. اسرائیل کا اقوام متحدہ کو پیغام: ’ہم نے غزہ کے لیے امداد بند نہیں کی‘

    اسرائیل نے اقوام متحدہ کی ایک امدادی تنظیم پر غلط بیانی کا الزام لگایا ہے۔ یو این آر ڈبلیو اے نے کہا تھا کہ اسرائیل غزہ کے لیے امداد کو روک رہا ہے۔

    منگل کو اس تنظیم نے اسرائیل سے مطالبہ کیا تھا کہ غزہ کے شہریوں اور اس کے عملے کے لیے امدادی سامان تک رسائی یقینی بنائے۔ تنظیم نے کہا تھا کہ اسرائیل نے ایسی رسائی فراہم نہیں کی اس لیے وہ بین الاقوامی قوانین کے تحت اپنے وعدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

    تاہم بدھ کو اسرائیلی دفتر خارجہ نے اس بیان کو مسترد کیا ہے۔

    اس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے نہیں بلکہ فلسطینی جنگجوؤں کے راکٹ حملوں کی وجہ سے منگل اور بدھ کو امدادی سامان کی منتقلی رُک گئی تھی۔

    بیان کے مطابق ’یو این آر ڈبلیو اے کا دعویٰ کہ اسرائیل غزہ کے لیے امدادی سامان کو روک رہا ہے غلط بیانی پر مبنی ہے اور جھوٹ ہے۔‘

    ’دفاعی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسرائیل غزہ کے لیے امدادی سامان کی ترسیل سے متعلق اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔‘