کیبنٹ کمیٹی برائے کورونا کی سفارشات کے مطابق کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر راولپنڈی، فیصل آباد اور لیہ کے متعدد علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم نے سمارٹ لاک ڈاؤن نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جو چا مئی سے 17 مئی تک نافذ العمل رہے گا۔
زیادہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والوں علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے۔
راولپنڈی کے علاقے خیابان شمالی، اصغر مال سکیم، سیٹلائٹ ٹاون، اے آر ایل کالونی اور آفندی کالونی میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔
فیصل آبا میں دمسلم ٹاون نمبر1 ،2، 3، جناح کالونی، خیابان کالونی نمبر1،2،3، ایڈن ویلی، ایڈن گارڈن، ایگزیکٹو بلاک، سید کالونی نمبر 1،2، پیپلز کالونی نمبر 1،2، آفیسرز کالونی نمبر 1،2، عبداللہ گارڈن، مدینہ ٹاؤن اور امین ٹاؤن کو بند کر دیا گیا ہے۔
لیہ کے علاقے سٹریٹ نمبرایک،محلہ حافظ آباد بھی سمارٹ لاک ڈاون لگا دیا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز، ریسٹورانٹ، دفاتر (نجی اور سرکاری) بند رہیں گے۔ علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہو گی جبکہ انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گا۔
ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی۔
تمام میڈیکل سروسز، فارمیسی، میڈیکل سٹور، پیٹرول پمپ، فوڈ ڈلیوری سروس، بجلی، گیس، انٹرنیٹ، سیلولر کمپنیز، کال سینٹرز اورمیڈیا ہاؤسز 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔
گروسری سٹورز، جنرل سٹورز، بیکریز، گوشت کی دکانیں، آٹا چکیاں، فروٹ، سبزی کی دوکانیں اور تندور صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک کھل سکیں گی۔
ضروری مذہبی رسومات اور جنازہ میں ایس او پیز کے مطابق شمولیت کی اجازت ہو گی۔
یوٹیلیٹی کمپنیز، بینک، میڈیا اور بنیادی سہولیات پہنچانے والے سماجی اور فلاحی اداروں کو کام کرنے کی اجازت ہو گی۔ سمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد کورونا سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں سے لوگوں کی آمدورفت کو محدود کرنا ہے۔