برطانیہ نے انڈیا کو بھی ’ریڈ لسٹ‘ میں شامل کر دیا

برطانیہ نے انڈیا کو بھی ان ریڈ لسٹ ممالک کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے جن پر برطانیہ کے سفر کی پابندی ہے۔ پاکستانی پولیس کے سابق سینئیر افسر ناصر درانی کورونا کا شکار ہو کر وفات پا گئے ہیں۔

لائیو کوریج

  1. بریکنگ, پاکستان میں تین دن کے بعد یومیہ اموات 100 سے کم، گذشتہ 24 گھنٹوں میں ساڑھے چار ہزار نئے متاثرین کی تشخیص

    پاکستان میں گذشتہ تین روز سے مسلسل 100 سے زیادہ اموات کے بعد گذشتہ 24 گھنٹوں میں اس تعداد میں کمی نظر آئی اور 58 افراد کی ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔

    دوسری جانب یومیہ متاثرین کی تعداد میں بھی کچھ کمی آئی اور گذشتہ چار روز کے بعد پہلی بار پانچ ہزار سے کم متاثرین کی تشخیص کی گئی ہے۔

    پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں ساڑھے 44 ہزار کے قریب ٹیسٹس کیے گئے اور پازیٹیویٹی ریٹ 10.30 فیصد رہا۔

    pakistan

    ،تصویر کا ذریعہcovid org pk

  2. بریکنگ, کورونا وائرس: گذشتہ 24 گھنٹوں میں انڈیا میں نئے متاثرین میں ریکارڈ اضافہ، 904 اموات، مہاراشٹر میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے فیصلہ پر غور

    mumbai

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    انڈیا میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 11 اپریل کو ملک بھر میں 168912 نئے متاثرین کی تشخیص ہوئی ہے جس کا مطلب ہے کہ گذشتہ سات میں سے چھ دنوں میں انڈیا میں نئے متاثرین کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    اس اضافے کہ بعد انڈیا بھر میں متاثرین کی کل تعداد 1.35 کروڑ سے زیادہ ہو چکی ہے۔

    دوسری جانب اموات کے اعتبار سے دیکھا جائے تو 24 گھنٹوں میں 904 ہلاکتوں کے بعد ملک بھر میں کل اموات کی تعداد 17019 ہو چکی ہے۔

    کرونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر 14 اپریل کے بعد ریاست مہاراشٹر میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

    ریاست میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر نائٹ کرفیو پہلے ہی نافذ کردیا گیا ہے۔

    تاہم انڈیا میں اس وقت جاری ٹی ٹؤنٹی مقابلے انڈین پریمئیر لیگ جاری ہے اور وہ اس نائٹ کرفیو سے مستثنی ہے۔

  3. بی بی سی اردو کی کورونا وائرس کوریج میں ایک بار پھر خوش آمدید

    corona

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    بی بی سی اردو کے کورونا وائرس کوریج کے لیے نئے لائیو پیج میں خوش آمدید۔ اس پیج پر ہم دنیا بھر سے کورونا وائرس سے متعلق خبریں شائع کریں گے اور قارئین کو مسلسل تبدیل ہوتی ہوئی صورتحال سے آگاہ رکھیں گے۔