کورونا وائرس پیر کو دنیا بھر میں کیا کیا ہوا؟

،تصویر کا ذریعہGetty Images
- عالمی ادرۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ اس وقت کووڈ 19 انفیکشن سے دنیا بھر میں ہنگامی صورتحال کی سب سے سنگین حالت ہے۔ اب تک ایک کروڑ 63 لاکھ سے زیادہ افراد اس وبا کی گرفت میں آچکے ہیں، جبکہ چھ لاکھ پچاس ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ او برائن کورونا متاثرہ پائے گئے ہیں۔ وہ اب تک امریکہ میں اعلی ترین عہدے دار ہیں جن کو کورونا سے متاثر پایا گیا ہے۔
- ایک دن میں ہانگ کانگ میں کورونا انفیکشن کے ریکارڈ کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس کے پیش نظر، لاک ڈاؤن کو بہت سختی سے نافذ کیا گیا ہے۔
- دوسری جانب ، سپین نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے انفیکشن کے نئے واقعات کے باوجود یہ ملک سیاحوں کے لیے محفوظ ہے۔ در حقیقت، برطانیہ نے سپین سے واپس آنے والے لوگوں کے لیے 14 دن تک قرنطینہ میں قیام لازمی قرار دے دیا ہے۔ اس سے سپین کی سیاحت کی صنعت متاثر ہوئی ہے۔
- شمالی کوریا میں کورونا کا پہلا مشتبہ کیس سامنے آیا ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق، ایک شخص میں کورونا کی علامات پائی گئیں جو گذشتہ ہفتے جنوبی کوریا سے واپس آئے تھے۔
- امریکہ کورونا وائرس کے انفیکشن کا مرکز بنا ہوئی ہے ، دنیا بھر میں کورونا انفیکشن کے تقریبا 20 فیصد کیس صرف امریکہ میں ہی رپورٹ ہوئے ہیں۔















