جمہوریہ چیک کے سینما گھروں میں پوپ کارن کی اجازت نہیں ہو گی

،تصویر کا ذریعہReuters
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق جمہوریہ چیک نے 11 مئی سے سینما گھر، حجام کی دکانیں اور دوسرے کاروبار کھولنے کا اعلان کیا ہے تاہم سینما گھروں میں کھانے پینے کی اجازت نہیں ہو گی اور حجام کے لیے ماسک اور دستانے پہنا لازمی ہو گا۔
ملک کے وزیر صحت کے مطابق فلم کے دوران بھی ماسک پہننا لازم ہو گا جس کا مطلب ہے کہ پوپ کارن کھانے کی اجازت نہیں۔
سنیما گھروں میں لوگوں کو ایک صف خالی چھوڑنا ہو گی تاہم جوڑوں کو ایک ساتھ بیٹھنے کی اجازت ہو گی لیکن انھیں دوسروں سے ایک نشست چھوڑ کر بیٹھنا ہو گا۔
جمہوریہ چیک میں اب تک کورونا وائرس سے 237 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد 7689 ہے۔

















