حفاظتی معائنے میں ناکامی، سٹاک ہوم کے شراب خانے بند
سٹاک ہوم کی سٹی کونسل نے کورونا وائرس کی حفاظت سے متعلق معائنے میں ناکامی کے بعد شہر میں پانچ شراب خانے اور ریستوران بند کردیے ہیں۔
یہ معائنہ ان خدشات کے بعد کیا گیا ہے کہ کچھ جگہوں پر صارفین کے مابین معاشرتی فاصلے کی حوصلہ افزائی کے لیے زیادہ کوششیں نہیں کی جا رہیں۔
ہفتے کے آخر میں ایک درجن سے زیادہ مقامات کو انسپکٹروں کی جانب سے انتباہ جاری کیا گیا تھا۔ سٹی یونیورسٹی آف لنڈ میں بھی معائنہ کیا گیا جہاں کے تمام مقامات نے اپنے معائنہ ٹیسٹ پاس کیے۔
اس وبا کے آغاز سے ہی سویڈن نے شراب خانے، ریستوران اور کیفے کھلے رکھے ہیں لیکن گذشتہ ماہ حکومت نے ان جگہوں کے مالکان سے کہا کہ وہ صرف ان وہ گاہکوں کو خدمات فراہم دیں جن کے لیے وہ ٹیبل سروس پیش کر سکیں تاکہ شراب خانوں میں زیادہ رش نہ ہو سکے۔