کورونا وائرس: وٹس ایپ پر فارورڈڈ پیغامات میں 70 فیصد کمی
وٹس ایپ کے مطابق فارورڈڈ پیغامات میں 70 فیصد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ اس قسم کے پغامات جن سے کورونا وائرس سے متعلق غلط فہمی پھیل سکتی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق اس وبا سے متعلق اس طرح کی جعلی خبریں سچ تک پہنچنے میں مشکلات کا سبب بنتی ہیں۔
دو ہفتے قبل وٹس ایپ نے ایسے پیغامات کی ترسیل پر پابندی عائد کر دی تھی جو صارفین کے درمیان پانچ سے زائد بار بھیجا گیا ہو یا ایک وقت میں ایک گروپ سے زائد کو بھیجا گیا ہو۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ابھی بھی غلط اطلاعات کو روکنے کے لیے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔
وٹس ایپ کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ وٹس ایپ اپنے طور وائرل پیغامات کا رستہ روکنے کی تگ و دو میں یکسوئی سے کام کر رہا ہے۔