متاثرین 12 لاکھ سے زائد، اٹلی میں شرح اموات دو ہفتوں کی کم ترین سطح پر

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 12 لاکھ 37 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 67 ہزار سے زائد ہے۔ اٹلی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 525 افراد ہلاک ہوئے ہیں جو کہ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران ہونے والی اموات کی کم ترین سطح ہے۔

لائیو کوریج

  1. ٹرمپ نے طبّی ساز و سامان کی سپلائی پر پابندی

    امریکی صدر نے کہا ہے کہ محدود طبّی سامان کی اس سپلائی کو روکیں گے جو اصول و ضوابط کے بغیر بھجوائی جا رہی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ امریکہ میں ہوم لینڈ سکیورٹی ایجنسی اور ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کے ادارے نے این 95 ماسک اور طبی عملے کے حفاظتی سامان پی پی ای کی درآمدات کو روکیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ ہمیں یہ چیزیں فوری طور پر مقامی سطح پر ضرورت ہیں۔

    صدر ٹرمپ نے کہا کہ حکومت نے ہزاروں ماسک اوردیگر سامان اپنے قبضے میں لیا ہے جسے امریکی ریاستوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

  2. کپڑے سے چہرے کو ڈھانپیں

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اب بیماریوں سے بچاؤ کے ادارے سی ڈی سی امریکیوں کو یہ تجویز دیں کہ وہ کپڑے کی مدد سے چہرے کو ڈھانپیں تاکہ وائرس کے پھیلاؤ بچا جا سکے۔

    وائٹ ہاؤس میں بریفنگ دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ حالیہ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ لوگوں میں وائرس کی علامات کے بغیر اس کی دوسروں میں منتقلی وائرس کے پھیلاؤ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

    انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ ماسک کا استعمال آپ کی مرضی ہے۔ ’یہ آپ کی مرضی ہے، آپ کو یہ کرنے کی ضرورت نہیں میرا نہیں خیال کہ میں یہ کروں گا۔

    انھوں نے یہ بھی کہا کہ سی ڈی سی لوگوں کو طبّی عملے کی جانب سے استعمال ہونے والا ماسک پہننے کو تجویز نہیں کریں گی۔

  3. ہم دوا اور ویکسین بنانے کے قریب ہیں

    محققین کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین بنانے پر تیز ترین رفتار میں کام کر رہے ہیں۔

    ڈاکٹر اس وقت ان اینٹی وائرل دواؤں پر کام کر رہے ہیں جو لوگوں کو دینے کے لیے محفوظ ہوں۔

    امریکہ میں کسی دوا کا کسی انسان پر آزمائے جانے کا گذشتہ ماہ استعمال کیا گیا۔

    جبکہ آسٹریلیا میں سائنسدان دو ویکسینز کا استعمال کر رہے ہیں۔

    لیکن کیا ویکسین ہر انسان کو محفوظ کرے گی۔ کن کو دیا جائے گا اور اس کے اثرات کیا ہوں گے۔

  4. استنبول اور دیگر شہروں میں گاڑیوں کے داخلے پر پابندی

    استنبول سمیت 30 شہروں میں کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے لیے گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    حکام نے صرف ضروری ٹریفک سمیت کھانے پینے کی اشیا اور طبّی سازوسامان لانے کی اجازت دی ہے۔

    عوامی مقامات، کام کی جگہ اور اشیائے خوردونوش کے سٹورز پر ماسک پہننا ضروری ہے۔

    جمعے کو نصف شب سے شہر میں کرفیو لاگو کر دیا جائے گیا۔

    ترکی میں جمعے کو ہلاکتوں کی تعداد 425 ہو گئی ہے اور مصدقہ کیسز کی تعداد 20 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔

    ترکی

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  5. برطانیہ میں تازہ ترین صورتحال

    جمعے کو وزیر صحت میٹ ہینکاک، چیف نرسنگ آفیسر رُوتھ مے اور نائب چیف میڈیکل آفیسر جوناتھن وین ٹام نے بریفنگ دی اور ہمیں یہ بتایا:

    • گذشتہ 24 گھنٹوں میں دو نرسوں کی موت ہوئی جن کے نام ایمی و رورِک اور اریمہ نسرین ہیں۔
    • لندن میں عارضی نائٹنگیل ہسپتال کے افتتاح کے بعد وزیر صحت ہینکاک نے اب برسٹل اور ہیروگیٹ میں مزید دو فیلڈ ہسپتال بنانے کا اعلان کیا ہے۔ برمنگھم، مانچیسٹر اور گلاسگو میں پہلے ہی سے ایسے ہسپتال بنانے کی منصوبہ بندی ہو چکی ہے۔
    • برطانیہ میں عارضی ہسپتالوں کے علاوہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اب بھی 2000 سے زیادہ بیڈ دستیاب ہیں۔
    • نیشنل ہیلتھ سروس کے 7000 افراد کا کورونا وائرس کے لیے ٹیسٹ کیا جا چکا ہے۔
    • تین اہم کلینیکل ٹرائل کمیشن کر دیے گئے ہیں جن میں یہ جائزہ بھی لیا جائے گا کہ انھیں کس طرح موجودہ ادویات اس وائرس کے خلاف استعمال کیا جا سکتا ہے۔
    • حکومت اب بھی اینٹی باڈی ٹیسٹ کی تلاش میں ہے۔ اس ٹیسٹ سے اس بات کا پتا لگایا جا سکتا ہے کہ آیا کسی شخص میں وائرس تھا۔
  6. کورونا سے متاثرہ 13 سالہ بچے کی نماز جنازہ

    کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے برطانوی بچے کی نماز جنازہ جمعے کو ادا کر دی گئی ہے۔

    جنوبی لندن کے علاقے بریگزٹن کے 13 سالہ اسماعیل محمد عبدالوہاب پیر کو کو ہسپتال میں ہلاک ہوئے تھے۔

    ان کے قریبی اہلِ خانہ نمازہ جنازہ میں شرکت نہیں کر سکے جس کی وجہ یہ ہے کہ اسماعیل کے چھوٹے بھائی اور بڑی بہن میں کورونا وائرس کی کچھ علامات ظاہر ہونے کے بعد وہ سب قرنطینہ میں ہیں۔

    انھیں امید تھی وہ لائیو سٹریم پر نماز جنازہ ہیں دیکھیں گے مگر وہ مختصراً بات نہیں کر سکے۔

    کورونا

    ،تصویر کا ذریعہPA Media

  7. سعودی عرب میں باجماعت نماز کے بغیر تیسرا جمعہ

    جہانگیر خان گذشتہ 10 سال سے سعودی عرب میں مقیم ہیں۔ دیکھیے کہ وہ وہاں کورنا وائرس اور جمعہ کی نماز کے بارے میں کیا بتا رہے ہیں۔

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

  8. کورونا وائرس: لاک ڈاؤن کے دوران سالگرہ کیسے منائیں؟

    کورونا وائرس کے باعث دنیا کا دو تہائی حصہ لاک ڈاؤن میں ہے۔ اس دوران دنیا بھر میں بچے ہو یا بوڑھے وہ سماجی دوری کے باعث اپنی سالگرہ کیسے منا رہے ہیں؟ جاننے کے لیے دیکھیے یہ ڈیجیٹل ویڈیو۔

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

  9. کورونا وائرس: 2 میٹر فاصلے کا کیا مطلب ہے؟

    کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر عوام کو ایک دوسری سے کم از کم دو میٹر کا فیصلہ رکھنے کا کہا گیا ہے۔ لیکن سماجی دوری کا مطلب کیا ہے اور لوگوں کو اپنے درمیان کم از کم کتنا فاصلہ رکھنا چاہیے؟ جاننے کے لیے دیکھیے یہ ویڈیو۔

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

  10. چین: سفارت کار بیجنگ سے دور رہیں

    چین

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    چین نے غیر ملکی سفارت کاروں سے کہا ہے کہ وہ اگلے ماہ کے وسط تک بیجنگ سے دور رہیں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’وائرس انھیں استثنیٰ نہیں دے گا‘۔ ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کے مطابق ایک یورپی سفارتکار کا بیجنگ میں علاج کیا جا رہا ہے۔

  11. 'نیویارک کے پاس اب صرف چھ دن کا سامان بچا ہے'

    ریاست نیویارک کے گورنر اینڈریو کیومو نے اپنی نیوز کانفرنس میں بتایا ہے کہ ان کی ریاست میں اب بھی حفاظتی سامان اور وینٹیلیٹرز کی کمی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر شرح یہی رہی تو ان کے پاس صرف چھ دن کا ہی سامان باقی بچا ہے۔

    انھوں نے کہا، ‘ہمارے پاس مزید سامان نہیں ہے۔ بس۔’

    انھور نے جمعے کو اعلان کیا کہ وہ انتظامی حکمنامے پر دستخط کریں گے جس کے ذریعے ریاست کسی بھی ادارے سے وینٹیلیٹر اور دیگر سامان لے کر انھیں ریاست کے کسی ایسے حصے میں بھیج سکتی ہے جہاں ان کی زیادہ ضرورت ہو۔

    اداروں کو یا تو ان کے وینٹیلیٹر واپس کر دیے جائیں گے یا انھیں اس کی قیمت ادا کر دی جائے گی۔ سامان کے حصول اور تقسیم کے لیے نیشنل گارڈ کو تعینات کیا جائے گا۔

    انھوں نے کہا: ‘میں ایسی پوزیشن میں نہیں رہوں گا کہ جہاں ہزاروں لوگ ہلاک ہو رہے ہوں اور ہمارے پاس سینکڑوں وینٹیلیٹر کسی دوسری جگہ پڑے ہوں۔’

    اس کے علاوہ:

    • گورنر کیومو نے ایک مرتبہ پھر کووِڈ-19 سے نمٹنے کے لیے قومی حکمتِ عملے پر زور دیا اور کہا کہ ایسے وقت میں جب بحران پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے، تو ریاستوں کو ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے
    • انھوں نے کہا کہ جب نیو یارک مشکل حالات سے نکل آئے گا تو یہ اپنے آلات اور عملے کو مدد کی طلبگار برادریوں کے لیے استعمال کرے گا
    • کیومو نے کہا کہ وہ وزیرِ دفاع سے امریکی بحریہ کے بحری ہسپتال یو ایس این ایس کمفرٹ کے بارے میں بات کریں گے جس پر اب تک نیویارک شہر کے ہسپتالوں سے صرف 20 مریضوں کو اپنے پاس منتقل کرنے پر تنقید کی جا رہی ہے
    • کیومو نے کہا کہ بحریہ کا کہنا ہے کہ جہاز کو کووِڈ-19 سے پاک کرنا ان کے لیے بہت مشکل ہوگا
  12. برطانیہ میں تازہ ترین صورتحال

    جمعے کو وزیر صحت میٹ ہینکاک، چیف نرسنگ آفیسر رُوتھ مے اور نائب چیف میڈیکل آفیسر جوناتھن وین ٹام نے بریفنگ دی اور ہمیں یہ بتایا:

    • گذشتہ 24 گھنٹوں میں دو نرسوں کی موت ہوئی جن کے نام ایمی و رورِک اوراریمہ نسرینہیں۔
    • لندن میں عارضی نائٹنگیل ہسپتال کے افتتاح کے بعد وزیر صحت ہینکاک نے اب برسٹل اور ہیروگیٹ میں مزید دو فیلڈ ہسپتال بنانے کا اعلان کیا ہے۔ برمنگھم، مانچیسٹر اور گلاسگو میں پہلے ہی سے ایسے ہسپتال بنانے کی منصوبہ بندی ہو چکی ہے۔
    • برطانیہ میں عارضی ہسپتالوں کے علاوہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اب بھی 2000 سے زیادہ بیڈ دستیاب ہیں۔
    • نیشنل ہیلتھ سروس کے 7000 افراد کا کورونا وائرس کے لیے ٹیسٹ کیا جا چکا ہے۔
    • تین اہم کلینیکل ٹرائل کمیشن کر دیے گئے ہیں جن میں یہ جائزہ بھی لیا جائے گا کہ انھیں کس طرح موجودہ ادویات اس وائرس کے خلاف استعمال کیا جا سکتا ہے۔
    • حکومت اب بھی اینٹی باڈی ٹیسٹ کی تلاش میں ہے۔ اس ٹیسٹ سے اس بات کا پتا لگایا جا سکتا ہے کہ آیا کسی شخص میں وائرس تھا۔
  13. چین میں سنیچر کو سوگ کا اعلان

    چین میں 4 اپریل کو سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ چین میں 3 منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ اس دوران ٹرین، گاڑیاں اور بحری جہازوں سے ہارن بجائے جائیں گے۔

  14. یورپ کے دیگر حصوں میں کیا ہو رہا ہے؟

    برطانوی حکومت کی پریس کانفرنس سے کچھ دیر قبل ہی اٹلی نے گذشتہ 24 گھنٹتوں کے دوران مزید 766 ہلاکتوں کی اطلاع دی ہے جس کے بعد وہاں ہلاکتوں کی کُل تعداد 14 ہزار 681 ہوگئی ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد جمعرات سے تھوڑی ہی زیادہ ہے اور نئے متاثرین کی تعداد بھی 2339 ہے جو کہ حالیہ دنوں کے مقابلے میں کم ہے۔

    دیگر ممالک میں:

    • سپین میں لگاتار دوسرے روز بھی 900 سے زائد اموات ہوئی ہیں۔ یہاں پر اب تک کووِڈ-19 سے 10 ہزار 935 اموات ہوچکی ہیں جبکہ ایک لاکھ 17 ہزار 710 متاثرین ہیں۔ متاثرین کی تعداد یہاں اٹلی سے لگ بھگ صرف 2000 کم ہے
    • فرانس میں حکومت نے اعلان کیا ہے کہ نرسنگ ہومز میں رہنے والے 884 افراد کووِڈ-19 سے ہلاک ہوچکے ہیں۔یورپ بھر میں نرسنگ ہومز وباسے نمٹنے میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ دو فرانسیسی ڈاکٹروں کے اس مطالبے پر شدید اشتعال دیکھنے میں آ رہا ہے کہکووِڈ-19 کی ویکسین کی آزمائشافریقہ میں کی جائے
    • ناروے میں بے روزگاری کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جہاں 14.7 فیصد افراد نے خود کو جزوی یا مکمل طور پر بے روزگار ظاہر کیا ہے
    • سلوواکیہ میں روما (جپسی) برادری میں وسیع پیمانے پر ٹیسٹنگ کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ 1500 روما افراد حال ہی میں بیرونِ ملک سے واپس آئے ہیں۔
    • جرمنی نے کہا ہے کہ وہ سفری پابندیوں کے باوجود 40 ہزار موسمی مزدوروں کو ایسپریگس کی فصل کی کٹائی کے لیے ملک میں آنے دے گا۔
  15. بی بی سی اردو کی کوریج میں خوش آمدید

    دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین اور اس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں بی بی سی اردو کی لائیو کوریج مسلسل جاری ہے۔