سعودی عرب: ’مکہ اور مدینہ میں 24 گھنٹوں کا کرفیو‘
اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے شہروں مکہ اور مدینہ میں 24 گھنٹوں کے کرفیو کا اعلان کیا گیا ہے۔
سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے نے ایک سکیورٹی اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ کرفیو 2 اپریل کو نافذ کیا جائے گا اور ’آئندہ احکامات تک نافذ رہے گا‘۔
ذرائع کے مطابق مکہ اور مدینہ سے نہ کسی کو جانے اور نہ شہروں میں کسی کو آنے کی اجازت ہوگی اور صرف مخصوص حالات میں اس سے استثنیٰ حاصل ہوگی۔
ایجنسی کے مطابق ان دونوں شہروں کے رہائشیوں کو فی الحال صرف گھر کی ضروری اشیا اور طبی سامان کے لیے باہر نکلنے کی اجازت ہے اور وہ بھی مقامی وقت کے مطابق صرف صبح 6 سے دوپہر 3 بجے کے درمیان۔
خبررساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق ریاض، مکہ، مدینہ اور جدہ میں آنے اور وہاں سے جانے پر سخت پابندیاں عائد ہیں۔ مکہ اور مدینہ میں بعض علاقے مکمل لاک ڈاؤن میں تھے لیکن ان دونوں شہروں کے بعض حصوں اب سے پہلے میں دوپہر 3 سے صبح 6 بجے تک کا کرفیو نافذ کیا جا رہا تھا۔

















