ٹرمپ اور کم کی تاریخی ملاقات: کب کیا ہوا؟

کم جونگ ان اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے ایک اعلامیے پر دستخط کیے ہیں جس میں شمالی کوریا نے جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے لیے کام کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

لائیو کوریج

ذیشان حیدر، شجاع ملک، وقاص علی، سارہ حسن

  1. جوہری مسئلہ صرف سربراہی ملاقات میں حل نہیں ہو سکتا

    ٹرمپ اور کم کی ملاقات سے پہلے جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان نے اپنے ٹویٹس میں اس امید کا اظہار کیا یہ سربراہی ملاقات ’امن سے جنگ کے تاریخی سنگ میل کے طور پر تسلیم کی جائے گی۔‘

    انھوں نے اس حقیقت پسندی بھی ظاہر کی ہے کہ کس طرح تیزی سے چیزوں کو حاصل کیا جا سکتا ہے اور یہ کہ جوہری مسئلہ مکمل طور پر ایک سربراہی ملاقات میں حل نہیں کیا جا سکتا‘ لیکن اس مکمل کرنے میں ایک سال، دو سال یا اس سے بھی زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔‘

  2. بداعتمادی

    سنگاپور میں موجود بی بی سی کے روپرٹ ونگ فیلڈ ہیز کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی طرف اب بھی بہت بداعتمادی پائی جاتی ہے۔ صدر ٹرمپ کو کم جونگ ان کو قائل کرنا ہو گا کہ وہ ان پر اعتماد کر سکتے ہیں۔

    ٹرمپ اور کم

    ،تصویر کا ذریعہAFP

  3. دنیا دیکھ رہی ہے مگر شمالی کوریا نہیں

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  4. جنوبی کوریا میں کم کا نام ٹرینڈ کرنے لگا

    جنوبی کوریا کی سب سے بڑی ویب سائٹ ناور پر کم جونگ ان کا نام اس وقت سب سے زیادہ تلاش کیا جانے والا لفظ ہے۔ کم جون ان کی عمر تیسرے نمبر پر ہے جبکہ ٹرمپ چھٹے نمبر پر ہے۔

  5. یہ میرے لیے باعثِ اعزاز ہے: ٹرمپ

    صحافیوں سے بات چیت میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ بہت اچھا محسوس کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ہماری بات چیت بہترین ہو گی اور میرے خیال میں بہت کامیاب بھی ہو گی۔ یہ میرے لیے بہت اعزاز کی بات ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ ہمارا تعلق شاندار ہو گا۔‘

    کم جون ان کا کہنا تھا کہ ’یہاں تک کا سفر آسان نہیں تھا۔ ماضی اور پرانی رقابتیں اور اقدامات نے آگے بڑھنے کی راہ میں رکاوٹوں کا کام کیا لیکن ہم نے ان پر سب پر قابو پایا اور آج ہم یہاں ہیں۔

  6. مصافحے کا تاریخی لمحہ

    ،ویڈیو کیپشنوہ لمحہ جب ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ ان نے مصافحہ کیا
  7. صحافیوں سے مختصر بات چیت

    دونوں رہنماؤں نے باقاعدہ بات چیت کے آغاز سے قبل صحافیوں سے مختصر گفتگو کی۔ اس موقع پر ماحول خوشگوار مگر پرتکلف تھا اور اس قسم کا معانقہ دیکھنے کو نہیں ملا جو کم کی اپنے جنوبی کوریائی ہم منصب سے چند ہفتے قبل ملاقات میں نظر آیا تھا

  8. ایک اور مصافحہ

    ٹرمپ اور کم
  9. وہ لمحہ جب یہ تاریخی ملاقات شروع ہوئی

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  10. بریکنگ, ’یہاں تک کا سفر آسان نہیں تھا‘

    کم جونگ اُن کا کہنا تھا کہ ’آج ہم جہاں ہیں، یہاں تک پہنچنا آسان نہیں تھا۔‘

  11. بریکنگ, ایک ’شاندار تعلق‘

    کم جون اُن اور ٹرمپ ساتھ ساتھ بیٹھے ہیں اور امریکی صدر نے کہا ہے کہ وہ سمجھتے یں کہ یہ ایک ’شاندار تعلق‘ ہو گا۔

  12. بریکنگ, ٹرمپ اور کم جونگ اُن کا مصافحہ

    یہ ایک تاریخی موقع ہے۔ کسی بھی امریکی صدر نے آج تک اپنے دورِ اقتدار میں کسی شمالی کوریائی رہنما سے ملاقات نہیں کی اور آج سے چند ماہ پہلے تک شاید ہی کسی کو اس کی توقع ہو۔

    trump
  13. جنوبی کوریا میں لاکھوں کی نظریں ٹی وی سکرینز پر!

    ٹرمپ

    ،تصویر کا ذریعہEPA

  14. بریکنگ, ٹرمپ ہوٹل پہنچ گئے ہیں!

    Trump
  15. وہ ملاقات جس کا دنیا کو انتظار ہے!

    ٹرمپ اور کم جونگ ان کی خصوصی ملاقات میں کیا ہوگا اور کیا ہو سکتا ہے؟ جاننے کے لیے پڑھیے بی بی سی اردو کی خصوصی رپورٹ، ’وہ ملاقات جس کا دنیا کو انتظار ہے‘

  16. تیاریاں مکمل۔۔۔ سنگاپور کے جزیرے سینٹوسا پر کاپلا ہوٹل میں صدر ٹرمپ اور کم جونگ ان کی ملاقات کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں ہیں

    Trump

    ،تصویر کا ذریعہReuters

  17. بریکنگ, داخلی معاملات

    اس تاریخی ملاقات سے چند لمحے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں بتایا ہے کہ ان کے مشیر اور امریکہ کی نیشنل اکانامک کونسل کے ڈائریکٹر لیری کّلو کو دل کا دورہ پڑا ہے۔

  18. بریکنگ, یہ وہ کمرہ ہے جہاں دونوں سربراہان کی ملاقات ہوگی

  19. بریکنگ, ّّڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ ان ملاقات کے لیے ہوٹل پہنچ چکے ہیں

  20. بریکنگ, صدر ٹرمپ کا قافلہ سینٹوسا جزیرے پر پہنچ گیا ہے

    Trump

    ،تصویر کا ذریعہAFP