چین کی تعریف
چین نے سنگا پور میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی ملاقات کو سراہتے ہوئے اسے تاریخی قرار دیا ہے۔ چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ ’دونوں رہنماایک دوسرے کے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں اور مساوی بات چیت کر سکتے ہیں۔ دونوں ممالک ایک نئی تاریخ بنا رہے ہیں۔‘ انھوں نے کوریائی جزیرہ نما میں کشیدگی کو حل کرنے کے لیے دوبارہ زور دیا۔





