برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلز اور شہزادی ڈیانا کے بیٹے شہزادہ ہیری اور امریکی اداکارہ میگن مارکل کی شادی کی تقریب ونڈزر میں منعقد ہوئی۔
لائیو کوریج
ذیشان علی اور رضا ہمدانی
’میگن بدل نہ جانا‘
لندن سے آنے والی گریس گوتھرڈ نے ونڈزر میں موجود بی بی سی کی حنا یوسف سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ شہزادہ ہیری اور میگن مارکل کی شادی پر ’بہت خوش‘ ہیں۔
انھوں نے کہا: ’یہاں موجود سب لوگ خوش ہیں۔‘
گھانا کا پرچم اٹھائے گوتھرڈ نے میگن مارکل کو ایک مشورہ دیا: ’آپ جیسی ہیں ویسی ہی رہیں، کسی کہ لیے خود کو تبدیل نہ کیجیے گا۔‘
مہمانوں کی آمد کا آغاز
شادی کی تقریب کے لیے مہمانوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور اداکار ادریس ایلبا اور امریکی ٹاک شو میزبان اوپرا ونفری سب سے پہلے آنے والے مہمانان میں شامل ہیں
تقریب کا نظام الاوقات
شاہی تقریب برطانوی وقت کے مطابق اس ترتیب سے منعقد ہو گی:
11:25: شاہی خاندان کے افراد سینٹ جارج چیپل پہنچیں گے۔ جب تک شاہی
خاندان اپنی نشستیں سنبھال نہیں لیتا، تمام لوگ کھڑے رہیں گے
11:40: شہزادہ ہیری اور شہزادہ ولیم سینٹ جارج چیپل کے مغربی دروازے
سے نمودار ہوں گے
11:45: مس مارکل کی والدہ ڈوریا ریگلینڈ چیپل پہنچیں گی
11:52: ملکہ تشریف لائیں گی
،تصویر کا ذریعہPress Association / WPA Pool
بریکنگ, انڈین خواتین بھی میگن کی مہمان
ممبئی کی مینا مہیلا فاؤنڈیشن سے تعلق رکھنے والی خواتین بھی برطانوی شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگن مارکل کی شادی میں بطور مہمان شرکت کریں گی اور ان کا کہنا ہے کہ وہ حیران بھی ہیں اور خوش بھی کہ میگن نے انھیں اس موقع پر یاد رکھا۔
،ویڈیو کیپشنانڈین خواتین میگن اور ہیری کی شادی کی مہمان
سکیورٹی کا خرچ 60 لاکھ پاؤنڈ!
شادی کے لیے ہونے والی سکیورٹی پر کل 60 لاکھ پاؤنڈ کی لاگت آئے گی، جس
میں سے نصف یعنی 30 لاکھ پولیس اہلکاروں کو اوور ٹائم کی مد میں ادا کیے جائیں گے۔
ٹیمز ویلی پولیس کے تقریباً تمام اہلکار اس موقعے پر فرائض سرانجام
دیں گے۔
ونزر میں ہوائی اڈوں کی طرز کے سکینر نصب کیے گئے ہیں اور تمام سامان
کی تلاشی لی جائے گی۔
پولیس نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس موقعے پر رنگ برنگی کاغذی پٹیاں استعمال
نہ کریں۔
،تصویر کا ذریعہAFP/ Getty Images
بریکنگ, ہیری اور میگن کے لیے نئے خطابات
شادی سے قبل روایت کو برقرار رکھتے ہوئے شہزادہ ہیری اور ان کی ہونے والی اہلیہ کو خطابات دیے گئے ہیں۔ شہزادہ ہیری اب ڈیوک آف سسیکس اور میگن اب ڈچز آف سسیکس کہلائیں گی۔
اس کے علاوہ شہزادہ ہیری کو ارل آف ڈمبرٹن کا خطاب بھی دیا گیا ہے۔ وہ تیسرے ارل آف ڈمبرٹن ہوں گے۔ یہ خطاب 1749 کے بعد سے کسی کو نہیں دیا گیا تھا۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
تقریب دیکھنے کے لیے مداحوں کی آمد جاری
شاہی شادی کی تقریب کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے صبح سویرے سے ہی شائقین کی بڑی تعداد میں ونڈزر پہنچنا شروع ہو گئی ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں سے ونڈزر آنے والی ٹرینوں میں رش دیکھا گیا ہے
،تصویر کا ذریعہEuropean Photopress Agency
بریکنگ, بالکونی کے بوسے کی جگہ بگھی کا جلوس
ونڈزر کے قلعے میں شادی ہونے کا مداحوں کو ایک نقصان ضرور ہوگا کہ وہ نوبیاہتا شاہی جوڑے کو روایتی طور پر بالکونی میں آ کر بوسہ دیتے نہیں دیکھ سکیں گے کیونکہ اس قلعے میں ایسی کوئی مناسب بالکونی موجود نہیں۔
تاہم شادی کے بعد شہزادی ہیری اور میگن شاہی بگھی میں سوار ہو کر ونڈزر کی سڑکوں سے ایک جلوس کی شکل میں گزریں گے اور سڑکوں کے دونوں جانب جمع افراد کے لیے انھیں قریب سے دیکھنے کا یہ بہترین موقع ہو گا
کون کون مدعو ہے؟
شادی کی دعوت میں 600 مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے، جب کہ مزید 200
مہمان شاہی جوڑے کی شام کی ریسیپشن میں شریک ہوں گے، جن میں سپائس گرلز بھی شامل
ہیں۔
مارکل کے والد ٹامس مارکل شادی میں شرکت نہیں کر رہے۔ حال ہی میں
اطلاعات آئی تھیں کہ ان کے دل کا آپریشن ہوا ہے۔
مارکل کی والدہ ڈوریا ریگلینڈ بدھ کو برطانیہ پہنچیں اور انھوں نے جمعے کو ملکہ
اور ڈیوک آف ایڈنبرا سے ملاقات کی۔
شاہی محل نے تصدیق کی ہے کہ ملکہ کے خاوند ڈیوک آف ایڈنبرا شادی میں
شرکت کریں گے، حالانکہ حال ہی میں ان کے کولھے کا آپریشن ہوا ہے۔
تاہم شاہی خاندان میں تازہ ترین اضافہ اور ہیری کے نئے بھتیجے پرنس لوئی شرکت نہیں کر سکیں گے۔ وہ تین ہفتے
قبل پیدا ہوئے تھے۔
وزیرِ اعظم ٹریزا مے اور لیبر پارٹی کے رہنما جیریمی کوربن مہمانوں کی
فہرست میں شامل نہیں ہیں کیوں کہ اس سے قبل فیصلہ کیا گیا تھا کہ سیاسی رہنماؤں کی
سرکاری فہرست تیار نہیں کی جائے گی۔
ونزر قلعے کے وسیع لان میں عوام سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار افراد کو
مدعو کیا گیا ہے جو دولھا اور دلھن کو آتے اور رخصت ہوتے دیکھیں گے۔
،تصویر کا ذریعہGetty Images
بریکنگ, شادی کا کیک
،تصویر کا ذریعہPA
مشرقی لندن کی وائلٹ بیکری کی مالکن کلیئر ٹیک کو ہیری اور میگن نے اپنی شادی کا کیک تیار کرنے کے لیے منتخب کیا ہے
انھوں نے اس موقع کے لیے لیموں اور ایلڈرفلاور کا تہہ دار کیک تیار کیا ہے جس میں 200 لیموں استعمال کیے گئے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ’یہ روایت سے ذرا ہٹ کے ہوگا۔‘
وہ بکنگھم پیلس کے باورچی خانے میں چھ باورچیوں کی ٹیم کے ساتھ چھ دن سے اس کیک کی تیاریوں میں مصروف تھیں۔
اس سوال پر کہ خراب ہونے کے امکان کے تحت کیا انھوں نے دو کیک بنائے ہیں، کلیئر کا کہنا تھا کہ ’نہیں یہ کیک ہے۔ اس میں کیا خراب ہو سکتا ہے۔‘
شادی کی تقریب کا بہترین نظارہ کہاں سے؟
آپ شہزادی ہیری اور میگن مارکل کی شادی کی تقریب میں کیسے شامل ہو سکتے ہیں جاننے کے لیے یہ ویڈیو دیکھیے۔
،ویڈیو کیپشنہیری اور میگن کی شادی کا بہترین نظارہ کہاں سے؟
شہزادہ چارلز میگن کو شادی کے چبوترے تک لائیں گے
کینزنگٹن پیلس کے مطابق جب میگن مارکل دلہن بن کر سینٹ جارج
چیپل میں شادی کے چبوترے کی جانب بڑھیں گی تو ان کے ہمراہ ان کے والد کی جگہ برطانوی ولی عہد شہزادہ
چارلز ہوں گے۔
میگن مارکل کے والد ٹامس اس شادی میں شرکت نہیں کر رہے ہیں۔
انھیں حال ہی میں دل کا دورہ پڑا تھا اور جمعرات کو میگن نے
ایک بیان میں کہا کہ انھیں امید ہے کہ ان کے والد کو اپنی صحت پر توجہ دینے دی
جائے گی۔
محل کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق شہزادہ چارلز مس
مارکل کو اس طریقے سے شاہی خاندان میں خوش آمدید کرنے پر شاداں ہیں۔
،تصویر کا ذریعہKensington Palace
میگن مارکل کا عروسی لباس کیسا ہوگا
میگن مارکل کا عروسی لباس کیسا ہوگا یہ جاننے کے لیے ہم سب کو چند گھنٹے مزید انتظار کرنا ہوگا تاہم اس وقت تک ہم ماضی کی شاہی دلہنوں کے لباسوں کی مدد سے اندازہ تو لگا ہی سکتے ہیں
،ویڈیو کیپشنمیگن مارکل کا عروسی لباس کیسا ہوگا؟
میگن مارکل کون ہیں
میگن مارکل برطانوی شاہی خاندان کی اب تک کی بہوؤں سے الگ ہیں۔ جو باتیں انھیں دوسری بہوؤں سے جدا کرتی ہیں وہ یہ ہیں کہ وہ نہ صرف ایک اداکارہ ہیں بالکہ امریکی بھی ہیں۔ وہ طلاق یافتہ ہونے کے علاوہ مخلوط النسل بھی ہیں۔ میگن کے بارے میں مزید جاننے کے لیے کلک کریں
،تصویر کا ذریعہGetty Images
عوام کا جوش و خروش
،تصویر کا ذریعہReuters
شادی کے تقریب کے سلسلے میں عوام میں بہت جوش و خروش پایا جاتا ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد ایک دن قبل سے ہی اس راستے کے اردگرد جمع ہونا شروع ہو گئی تھی جہاں سے شادی کا جلوس گزرے گا
بریکنگ, شہزادہ ہیری اور میگن مارکل کی شادی
برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلز کے چھوٹے بیٹے شہزادہ ہیری سنیچر کو امریکن اداکارہ میگن مارکل سے رشتۂ ازدواج میں بندھ رہے ہیں۔ شادی کی تقریب ونڈزر میں منعقد ہو رہی ہے جس میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے شاہی خاندانوں کے ارکان اور اہم شخصیات برطانیہ پہنچی ہیں۔