کیٹ مڈلٹن کی بہن پپا مڈلٹن کے لباس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مذاق اڑایا جا رہا ہے
شہزادہ ہیری اور میگن مارکل کی شادی: کب کیا ہوا
برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلز اور شہزادی ڈیانا کے بیٹے شہزادہ ہیری اور امریکی اداکارہ میگن مارکل کی شادی کی تقریب ونڈزر میں منعقد ہوئی۔
لائیو کوریج
ذیشان علی اور رضا ہمدانی

،تصویر کا کیپشنشہزادہ ہیری اپنی دولہن میگن مارکل کا چیپل میں انتظار کر رہے ہیں بریکنگ, آج کے دولہا شہزادہ ہیری پہنچ گئے
شہزادہ ہیری اپنے بھائی شہزادہ ولیم کے ہمراہ سینٹ جارج چیپل پہنچ گئے ہیں۔ دونوں بھائی مکمل فوجی لباس میں ملبوس ہیں۔
بریکنگ, عروسی لباس میں میگن کی پہلی جھلک
پرینکا چوپڑا بھی شاہی شادی کی مہمان
شاہی شادی کی تقریب میں انڈیا سے میگن مارکل نے اپنی پسند کے خیراتی ادارے کے ارکان تو بلائے ہی ہیں، ہالی وڈ میں جگہ بنانے والی انڈین اداکارہ پرینکا چوپڑا کو بھی مدعو کیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہgett
بریکنگ, میگن مارکل روانہ
میگن مارکل کلیوڈن ہاؤس ہوٹل سے اپنی والدہ کے ہمراہ چیپل کی جانب روانہ ہو گئی ہیں۔ وہ رولز روئس فینٹم گاڑی میں سوار ہیں۔


اداکاری ترک کی دوست نہیں
میگن نے اپنا اداکاری کا کریئر تو ترک کر دیا ہے لیکن انھوں نے اس صنعت سے تعلق رکھبے والے دوستوں کو نہیں بھولا۔ سوٹس ڈراما سیریز میں ان کے ساتھی اداکار گیبریئل میش بھی شادی پر پہنچے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہEPA
تھائی لینڈ میں شاہی شادی کا جشن

،تصویر کا ذریعہAfp
تھائی لینڈ میں رہنے والے برطانوی شہری بھی اس شاہی شادی کا جشن منا رہے ہیں۔ ایک برطانوی شہری اور ان کا بیٹا اپنے چہرے پر شہزادہ ہیری اور میگن مارکل کے ماسک پہنے ہوئے ہیں۔
بیکہم اور کلونی کی آمد
شادی سے پہلے بینڈ مارچ

،تصویر کا ذریعہAFP
آئرش گارڈز ریجیمینٹل بینڈ کے ارکان شاہی شادی سے قبل ہائی سٹریٹ میں مارچ کر رہے ہیں۔
شہزادہ ہیری کی دوست کی آمد

،تصویر کا ذریعہAFP
،تصویر کا کیپشنشہزادہ ہیری کی دوست اور برطانوی گلوکارہ جوس سٹون کی آمد شہزادہ ہیری کی دو سابق گرل فرینڈز کی آمد
رنگدار لباس میں ملبوس کریسیڈا بونس اس تصویر میں دیکھی جا سکتی ہیں شہزادہ ہیری کی 2012 سے 2014 تک گرل فرینڈ تھیں۔ دوسری گرل فرینڈ چیلسی ڈیوی کی دوستی 2004 سے 2010 تک تھی۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
،تصویر کا کیپشنکریسیڈا بونس 
،تصویر کا ذریعہPA
،تصویر کا کیپشنچیلسی ڈیوی ارجنٹینین ماڈل بھی مدعو

،تصویر کا ذریعہAFP
،تصویر کا کیپشنارجنٹینا کی ماڈل اور فوٹوگرافر ڈیلفینا شاہی شادی میں شریک ہونے کے لیے ونڈزر قلعے میں پہنچ گئی ہیں۔ 
،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا ذریعہReuters
،تصویر کا کیپشنسابق فٹ بالر ڈیوڈ بیکہم اور ان کی اہلیہ گلوکارہ وکٹوریہ لیڈی کِٹی پہنچ گئیں

،تصویر کا ذریعہGetty Images
لیڈی کِٹی سپینسر بھی شادی میں شرکت کے لیے پہنچ چکی ہیں۔
کچھ لوگ اس شادی کے حق میں نہیں ہیں۔ ایک ٹویٹ میں صارف نے قے کرنے والے بیگ کے اوپر لکھا ہے کہ 19 مئی 2018 کو یہ اپنے پاس رکھیے گا اس کی ضرورت پڑے گی
کیٹ مڈلٹن کے خاندان کی آمد
کیٹ مڈلٹن کے خاندان کی آمد ہو گئی ہے۔ چند لوگوں کا خیال ہے کہ کیٹ مڈلٹن کی بہن پپا مڈلٹن کیٹ کی شادی میں بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔ لیکن اس شادی پر ان کی آمد خاموشی ہی سے ہوئی ہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP
کلونی اور بیکہم کی آمد

،تصویر کا ذریعہPA
انسانی حقوق کی وکیل امل کلونی اور ان کے شوہر ہالی وڈ کے اداکار جارج کلونی کی آمد ہو گئی ہے۔ امل کلونی نے پیلے رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے اور پیلے ہی رنگ کی ٹوپی۔ کلونی کے بعد مشہور فٹ بالر ڈیوڈ بیکہم اور وکٹوریہ بیکہم کی آمد ہوئی۔ ان سے قبل ہالی وڈ اداکارہ کیری ملیگھن اپنے موسیقار مارکس ممفرڈ کے ہمراہ آئیں۔
