’یہ آپ کا ملک ہے‘
’یہ آپ کا دن ہے، آپ کا جشن ہے، اور یہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ آپ کا ملک ہے۔ ہمارے ملک کے فراموش کر دیے گئے مردوں اور خواتین کو اب مزید فراموش نہیں کیا جائے گا۔ اب ہر کوئی آپ کو سن رہا ہے۔‘

،تصویر کا ذریعہReuters
امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک کے 45 صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے جبکہ اس موقع پر ان کے حامیوں اور مخالفین کی جانب سے امریکہ سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔
’یہ آپ کا دن ہے، آپ کا جشن ہے، اور یہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ آپ کا ملک ہے۔ ہمارے ملک کے فراموش کر دیے گئے مردوں اور خواتین کو اب مزید فراموش نہیں کیا جائے گا۔ اب ہر کوئی آپ کو سن رہا ہے۔‘

،تصویر کا ذریعہReuters
چند لمحوں کے لیے مائیک پینس اوباما کے نائب صدر۔۔۔۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف اٹھانے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں کہا ہے کہ ’ہم واشنگٹن ڈی سی سے اقتدار منتقل کر رہے ہیں اور آپ کو لوٹا رہے ہیں، آپ لوگوں کو۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’واشنگٹن نے ترقی کی لیکن عوام کو اس کا حصہ نہیں ملا‘

،تصویر کا ذریعہReuters
ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے 45ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔

،تصویر کا ذریعہReuters
امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
ہمیں نومنتخب صدر ٹرمپ کی تقریر کے متن کے بارے میں تو علم نہیں لیکن ان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کی تقریر 20 منٹ تک جاری رہے گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے رفقا سٹیفن ملر، کونوے، رائنس پریبس اور سٹیون بینن نے اس تقریر میں ان کی مدد کی ہے۔ لیکن ٹرمپ کی ٹیم کا اصرار ہے کہ زیادہ تر تقریر ٹرمپ نے خود لکھی ہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP
براک اوباما کچھ ہی دیر میں صدر کے عہدے سے سکبدوش ہو کر تاریخ کا حصہ بن جائیں گے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا ذریعہAFP
ڈونلڈ ٹرمپ کی آمد ہوئی ہے تاہم انھیں اپنا نام پکارے جانے تک انتظار کرنا ہوگا۔

،تصویر کا ذریعہpool
براک اوباما نے اپنی قریب بیٹھے ٹرمپ کے خاندان سے مصافحہ کیا ہے۔ وہ اپنی اہلیہ مشیل کے ہمراہ جو بائیڈن اور ان کی اہلیہ کے ساتھ بیٹھے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے اہلیہ میلانیا امریکی فوجی کے ہمراہ پلیٹ فارم تک آئی ہیں۔ وہ اور ان کا بیٹا بیرن فوری طور پر واشنگٹن ڈی سی منتقل نہیں ہوں گے۔ دس سالہ بیٹے کے سکول کا سال ختم ہونے تک انتظار کیا جائے گا۔

،تصویر کا ذریعہAFP
ڈونلڈ ٹرمپ کے بچوں اوانکا ٹرمپ، ٹفنی ٹرمپ، ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور ایرک ٹرمپ کی کیپیٹل ہل آمد ہوئی ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
مشیل اوباما جو بائیڈن کے ہمراہ پلیٹ فارم تک آئی ہیں۔
دوسری جانب ہلیری کلنٹن کو جارج ڈبلیو بش کے ساتھ گفتگو کرتے دیکھا گیا ہے۔ برنی سینڈرز بھی تقریب میں موجود ہیں۔
کینیڈا کے شہر مونٹریال میں امریکی قونصل خانے نے امریکی شہریوں کو شہر میں منعقد ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران محتاط رہنے کا ’سکیورٹی پیغام‘ جاری کیا ہے۔
قونصل خانے کی جانب سے جاری کر دہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ یہ مظاہرے پرامن رہنے کی توقع لیکن یہ پرتشدد شکل بھی اختیار کر سکتے ہیں۔ پیغام میں امریکی شہریوں کو مظاہرے کے مقامات سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کینیڈا میں جمعے اور سنیچر کو ملک بھر میں ڈونلڈ ٹرمپ مخالف مظاہرے منعقد کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

صحافی گڈیون ریسنک کے مطابق مظاہرین کی جانب سے توڑ پھوڑ کی گئی۔