آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری، کب کیا ہوا

امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک کے 45 صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے جبکہ اس موقع پر ان کے حامیوں اور مخالفین کی جانب سے امریکہ سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔

لائیو کوریج

  1. ڈونلڈ ٹرمپ کے دو حمایتی، دو وچار

    ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو اپنے عہدے کا حلف لے رہے ہیں۔ بی بی سی کے ہمارے ساتھی راہول جوگلیکر کی رپورٹ

  2. امریکی خاتونِ اول نے برطانوی لڑکیوں کو نیا ولولہ دیا

    امریکی خاتونِ اول مِشل اوباما کو برطانیہ کے ایک سکول کی طالبات کا خراجِ تحسین۔ 

  3. ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں کیا ہو گا؟

    جمعہ 20 جنوری کو ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے 45ویں صدر بن جائیں گے۔ اُن کی حلف اٹھانے کی تقریب میں کیا کچھ ہو گا؟ دیکھیے اس ویڈیو میں 

  4. دخترانِ اول گروپ میں کون کون شامل

    امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کو قریبی حلقوں میں شامل کرنے پر تنقید کی جا رہی ہے لیکن ایوانکا ٹرمپ واحد بیٹی نہیں ہیں جو بااثر اور کسی حد تک متنازع ’دخترانِ اول‘ کے گروپ میں شامل ہو رہی ہیں۔

  5. ڈونلڈ ٹرمپ آج امریکہ کی صدارت سنبھالیں گے

    امریکہ کے نئے صدر آج اپنے عہدے کے حلف اٹھائیں گے جن کی پچھلے سال نومبر میں حیران کن فتح کی بازگشت پوری دنیا میں گونج رہی ہےاور امریکہ میں اس بارے میں بحث و مباحثہ جاری ہے۔

    ٹی وی سٹار اور ایک امیر کاروباری شخصیت ، ڈونلڈ ٹرمپ مقامی وقت کے مطابق گیارہ بج کر پچپن منٹ پر واشنگٹن ڈی سی میں اپنے خطاب کا آغاز کریں گے۔

    جب وہ کیپیٹل ہلک کی عمارت کے سامنے عوام سے مخاطب ہوگے تو وہ تاریخ کے چند انتہائی معروف سیاسی مقررین کے فہرست میں شامل ہو جائیں گے جنہوں نے اس مقام سےخطاب کیا تھا۔ ان ناموں میں سابق صدور ابراہم لنکن، جان کینیڈی اور براک اوباما شامل ہیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف کی تقریب کے دوران اور اس کے بعد کئی جگہوں پر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ دن میں بارش ہونے کے بھی امکانات ہیں۔

    آپ اس لائیو پیج پر دن بھر کی نئی تفصیلات سے آگاہ ہو سکتے ہیں۔

  6. واشنگٹن کے علاوہ نیویارک میں بھی سینکڑوں افراد کے مظاہرے

    واشنگٹن کے علاوہ نیویارک میں بھی سینکڑوں افراد نے ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل اور سینٹرل پارک کے قریب واقع ٹرمپ ٹاور کے باہر ان کی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

    اس مظاہرے میں اداکار رابرٹ ڈی نیرو اور مارک روفالو بھی شامل تھے۔ مظاہرین نے نومنتخب صدر کی اعلان کردہ پالیسیوں پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف نعرے بازی کی۔

    اس سے پہلے واشنگٹن ڈی سی سی میں لنکن میموریل کی سیڑھیوں پر اپنے مداحوں کے ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے عہد کیا ہے کہ وہ اقتدار میں آ کر امریکہ کو متحد کر دیں گے اور وہ ملک میں تبدیلی لے کر آئیں گے۔

    دو گھنٹے تک جاری رہنے والی اس تقریب میں ان کے خاندان کے افراد، اداکار جان ووئٹ اور سول مین کے گلوکار سیم مور نے شرکت کی۔ 

  7. ٹرمپ مخالف مظاہرے

    نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری سے پہلے واشنگٹن میں ان حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔

    امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پولیس نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے متعدد مظاہرین پر کیمیکل کا چھڑکاؤ کیا۔

    واشنگٹن کے نیشنل پریس کلب کے باہر ہزاروں کی تعداد میں ٹرمپ مخالف مظاہرین جمع ہیں۔