انگلینڈ نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی سیریز برابر کر دی

لاہور میں کھیلے گئے چھٹے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے 170 رنز کا ہدف دیا جسے انگلینڈ نے محض دو وکٹوں کے نقصان پر 15ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

لائیو کوریج

عمیر سلیمی

  1. پہلے اوور میں انگلینڈ کے 11 رنز

  2. سالٹ کا دوسرا چوکا، اس پر لیگ سائیڈ پر کھیلا

  3. پہلی گیند پر سالٹ کا کٹ اور گیند فیلڈر کی پہنچ سے دور، چار رنز

  4. آج لاہور کا کراؤڈ

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  5. ایلکس ہیلز اور فل سالٹ انگلینڈ کے لیے اوپن کر رہے ہیں، پہلا اوور محمد نواز کرائیں گے

  6. ٹوپلی نے چار اوورز میں ایک وکٹ حاصل کی، 31 رنز دیے

    ٹوپلی

    ،تصویر کا ذریعہPCB

  7. انگلینڈ کا ہدف 170 رنز

  8. 20 اوورز کے بعد پاکستان کا سکور 169/6

    بابر اعظم اننگز میں 59 گیندوں پر 87 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

  9. آخری گیند پر نواز آؤٹ

    سات گیندوں پر 12 رنز

  10. نواز کا مڈ آن اور مڈ وکٹ کے بیچ چھکا

  11. تیسری گیند پر ٹاپ ایج مگر بابر بچ گئے اور دو رنز ملے

  12. بابر اعظم کا ٹوپلی کی دوسری گیند پر لانگ آن کے اوپر سے چھکا

  13. 20واں اوور، بابر اعظم کا پہلی گیند پر چوکا

  14. سیم کرن نے چار اوورز میں 27 رنز دیے، دو وکٹیں حاصل کیں

    سیم کرن

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  15. بابر اعظم کے مڈ وکٹ اور لانگ آن کے بیچ چار رنز

  16. 19واں اوور، نواز کی اچھی شاٹ مگر ٹوپلی کی اس سے بھی اچھی فیلڈنگ، صرف دو رنز مل سکے

  17. ڈیوڈ ویلی نے اپنے چار اوورز میں 32 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں

    ڈیوڈ ویلی

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  18. ٹوپلی کا اچھا اوور، صرف پانچ رنز بنے

    پاکستان کا 18 اوورز کے بعد سکور 141/5

  19. 18واں اوور، ٹوپلی کی پہلی چار گیندوں پر صرف دو رنز

  20. 17 اوورز کے بعد پاکستان کا سکور 136/5

    بابر اعظم 68 پر ناٹ آؤٹ اور کریز پر محمد نواز کی آمد۔۔۔