بابر کی دھواں دار سینچری اور رضوان کے ساتھ ناقابلِ تسخیر شراکت، پاکستان کا 200 رنز کا کامیاب تعاقب

انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان سات ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آج پاکستان نے انگلینڈ کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی ہے۔ پاکستان کی جانب سے اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان نے ناقابلِ تسخیر شراکت قائم کر کے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا اور بابر اعظم نے دھواں دار اننگز کے ساتھ فارم میں واپسی کی ہے۔

لائیو کوریج

  1. سالٹ نے نواز کا چھکے سے استقبال کیا، اوور میں 10 رنز بنے!

    salt

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    بابر اعظم نے دوسرا اوور محمد نواز کو دیا ہے جنھیں سالٹ نے پہلی ہی گیند پر چھکا لگایا ہے۔ تاہم ان کے اوور کی باقی گیندوں پر صرف چار رنز بنے۔

  2. حسنین کا اچھا آغاز، پہلے اوور میں صرف تین رنز بنے

    محمد حسنین جو آج نسیم شاہ کی جگہ ٹیم میں شامل ہوئے ہیں، نے پہلے اوور میں اچھا آغاز کرتے ہوئے صرف تین رنز دیے ہیں۔

  3. ’انگلینڈ کا ماننا ہے کہ پچ سلو ہو گی، اس لیے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  4. ’انگلینڈ کا خود کو پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  5. بریکنگ, انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

    babar

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    انگلینڈ کے کپتان معین علی نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    معین علی نے ٹاس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ پچ گذشتہ میچ کی پچ کی طرح اچھی نہیں لگ رہی، اور اس میں کریکس بھی ہیں اور ہمارے پاس تین سپنر ہیں۔

    ادھر بابر اعظم کا کہنا ہے کہ وہ چاہیں گے کہ مڈل آرڈر اس میچ میں بہتر کارکردگی دکھائے، اور اچھے آغاز کا بھرپور فائدہ اٹھائے۔

    انگلینڈ کی جانب سے گلیسن کی جگہ سپنر ڈاسن کو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔ دوسری جانب پاکستان نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جگہ محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

  6. پاکستانی سپورٹ سٹاف کا کووڈ ٹیسٹ مثبت، میچ مقررہ وقت پر شروع ہو گا: پی سی بی

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سپورٹ سٹاف کے ایک ممبر کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جس کے بعد انھیں ٹیم سے الگ کر دیا گیا ہے۔

    نامہ نگار عبدالرشید شکور کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل مقررہ وقت پر شروع ہو گا۔

  7. انگلش بولر رچرڈ گلیسن دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں معمولی انجری کے باعث دستیاب نہیں ہوں گے

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  8. بابر رضوان جوڑی سب سے زیادہ مجموعی رنز بنانے والی جوڑی کا نیا ریکارڈ بنانے کے قریب

    babar rizwan

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    بابراعظم اور محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ مجموعی رنز بنانے والی جوڑی کا نیا ریکارڈ قائم کرنے کے لیے صرف 18 رنز درکار ہیں۔

    نیشنل سٹیڈیم کراچی سے نامہ نگار عبدالرشید شکور کے مطابق اس وقت اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ مجموعی رنز بنانے والی جوڑی انڈیا کے شکھر دھون اور روہت شرما کی ہے جنھوں نے ایک ساتھ 52 اننگز میں کھیلتے ہوئے 1743 رنز بنائے ہیں جن میں چار سنچری اور سات نصف سنچری پارٹنرشپ شامل ہیں۔

    بابراعظم اور محمد رضوان کی جوڑی آج کے میچ سے قبل 35 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اننگز میں 1726 رنز بنا چکی ہے جن میں چھ سنچری اورچھ نصف سنچری شراکتیں شامل ہیں۔

  9. پہلے ٹی ٹوئنٹی کی طرح آج بھی کراچی میں شائقین کا جوش و خروش!

    cover

    پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کی طرح آج بھی کراچی کے نینشل سٹیڈیم میں خاصا جوش خروش دیکھا جا رہا ہے اور شائقین کی بڑی تعداد میچ دیکھنے کے لیے گراؤنڈ کا رخ کر رہی ہے۔

    women
    women
    women
    women
  10. پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کی خصوصی لائیو کوریج میں خوش آمدید!

    تماشائی

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ پر بی بی سی اردو کے خصوصی لائیو پیج پر خوش آمدید۔

    پہلے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ سے چھ وکٹوں سے شکست کے بعد تمام نظریں پاکستانی بیٹنگ پر ہیں، جو گذشتہ چند میچوں سے بیچ کے اوورز میں سست روی کا شکار ہے۔