بابر کی دھواں دار سینچری اور رضوان کے ساتھ ناقابلِ تسخیر شراکت، پاکستان کا 200 رنز کا کامیاب تعاقب
انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان سات ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آج پاکستان نے انگلینڈ کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی ہے۔ پاکستان کی جانب سے اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان نے ناقابلِ تسخیر شراکت قائم کر کے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا اور بابر اعظم نے دھواں دار اننگز کے ساتھ فارم میں واپسی کی ہے۔
لائیو کوریج
رضوان کا ولی کو چھکا، پاکستانی اوپنرز کا تعاقب میں مناسب آغاز
ولی کے دوسرے اوور میں پہلے محمد رضوان نے انھیں چھکا لگایا، اور پھر بابر اعظم نے چوکا لگا کر اوور میں کل 14 رنز وصول کر لیے ہیں۔
پاکستان کو ایک بڑے ٹوٹل کا تعاقب کرتے ہوئے، اچھا آغاز ملا ہے۔
نامہ نگار عبدالرشید شکور کے مطابق محمد رضوان اور بابراعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ مجموعی رنز بنانے والی جوڑی بن گئی ہے۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ انڈیا کے روہت شرما اور شکھر دھون کا تھا جنھوں نے مجموعی طور پر 1743 رنز بنائے تھے۔
اس میچ سے قبل محمد رضوان اور بابراعظم کی جوڑی مجموعی طور پر1726 رنز بنا چکی تھی۔
بابر کے دو گیندوں پر دو چوکے، پاکستان کے تین اوورز میں 25 رنز
بابر اعظم نے سیم کرن کے اوور میں دو چوکے لگا کر پاکستان کا سکور 25 رنز تک پہنچا دیا ہے۔
ڈاسن کے پہلے اوور میں صرف چار رنز بنے!
پہلے اوور میں رضوان کے دو چوکے، اوور میں 12 رنز بنے
محمد رضوان نے پہلے اوور میں دو چوکے لگا کر پاکستان کو ایک اچھا آغاز دیا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان کو جیت کے لیے 10 کا رن ریٹ درکار ہے۔
بریکنگ, معین علی کی شاندار نصف سنچری مکمل، پاکستان کو جیت کے لیے 200 درکار

،تصویر کا ذریعہGetty Images
معین علی نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے محمد حسنین کو اننگز کی آخری دو گیندوں پر دو چھکے لگائے ہیں اور یوں نہ صرف نصف سنچری مکمل کر لی ہے بلکہ انگلینڈ کا سکور 199 رنز تک بھی پہنچا دیا۔
ٹاس پر بابر اعظم نے اس پچ پر 150 سے 160 رنز کو ایک اچھا ہدف قرار دیا تھا، تاہم انگلینڈ کی جانب سے 200 رنز کا ہدف یقیناً پاکستانی بلے بازوں کا امتحان ہو گا۔
محمد حسنین جنھوں نے آخری اوور کروایا کے چار اوورز میں 51 رنز بنے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے ناقص فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا گیا ہے اور خوشدل شاہ نے ایک اہم موقع پر معین علی کا کیچ چھوڑا، جس کے بعد انھوں نے مزید جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔
بریکنگ, معین علی جارحانہ موڈ میں انگلینڈ بڑے ٹوٹل کی جانب گامزن
انگلینڈ کے کپتان معین علی جارحانہ انداز اپنائے ہوئے ہیں اور انگلینڈ بڑے ٹوٹل کی جانب گامزن ہے۔ اب تک معین علی نے 18 گیندوں پر 38 رنز بنائے ہیں۔
بریکنگ, خوشدل شاہ نے معین علی کا کیچ ڈراپ کر دیا
بریکنگ, حارث رؤف نے بالآخر بروک کو بولڈ کر دیا!
حارث رؤف نے ہیری بروک کو بولڈ کر دیا ہے جنھوں نے آج بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اور تین چھکوں کی مدد سے 31 رنز بنائے۔
محمد حسنین کے تیسرے اوور میں 18 رنز، انگلینڈ کا جارحانہ انداز
محمد حسنین کے تیسرے اوور میں 18 رنز بنے جس میں ہیری بروک کا ایک چھکا بھی شامل تھا۔
بریکنگ, معین علی کے عثمان قادر کو دو چھکا، انگلینڈ کی نقصانات کے باوجود اچھی بیٹنگ جاری!, انگلینڈ کا سکور: 15 اوورز کے اختتام پر 133/4
معین علی نے عثمان قادر کو دو چھکے لگا کر 15 اوورز میں انگلینڈ کا سکور 133 تک پہنچا دیا ہے۔
عثمان قادر کے آخری اوور میں 19 رنز بنے ہیں۔
بریکنگ, محمد نواز کو آخری اوور میں بالآخر کامیابی، ڈکٹ کو بولڈ کر دیا!
محمد نواز نے بین ڈکٹ کو اپنے آخری اوور میں بالآخر بولڈ کر دیا ہے اور یوں پاکستان کو چوتھی کامیابی حاصل ہو گئی ہے۔
بریکنگ, حارث رؤف نے فل سالٹ کو بولڈ کر دیا!, انگلینڈ کا سکور: 12 اوورز کے اختتام پر 96/3
حارث رؤف نے انگلینڈ کی خطرناک شراکت توڑتے ہوئے فل سالٹ کو بولڈ کر دیا ہے۔
ان کے آؤٹ ہونے کے بعد اب کریز پر گذشتہ میچ کے ہیرو ہیری بروک آئے ہیں۔
بریکنگ, عثمان قادر کے اوور میں 13 رنز، مسلسل دو چوکے
عثمان قادر کے تیسرے اوور میں 13 رنز بنے ہیں اور مسلسل دو چوکے لگے ہیں۔ بین ڈکٹ سپنرز کے خلاف اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
محمد نواز کا مہنگا اوور، انگلینڈ کے 10 اوورز میں 80 رنز

،تصویر کا ذریعہGetty Images
محمد نواز نے اپنے تین اوورز میں 33 رنز دے دیے ہیں اور کوئی وکٹ بھی حاصل نہیں کی۔
بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے بین ڈکٹ نے انھیں تیسرے اور دو چوکے لگائے ہیں اور یوں ان کا اوور خاصا مہنگا رہا ہے اور اس میں 14 رنز بنے ہیں۔
پاکستانی سپنرز کی اچھی بولنگ جاری
پاکستانی سپنرز محمد نواز اور عثمان قادر کی اچھی بولنگ جاری ہے۔ دونوں نے اب تک پاور پلے کے بعد سے تین اوورز میں 18 رنز دیے ہیں۔ تاہم کوئی وکٹ حاصل نہیں کی۔ عثمان قادر دونوں سپنرز میں سے نمایاں رہے ہیں۔
بریکنگ, ملان بھی دھانی کا شکار، دو گیندوں پر دو وکٹیں!, انگلینڈ کا سکور: چھ اوورز کے بعد 48/2
شاہنواز دھانی نے پاور پلے کے آخری اوور میں دو گیندوں پر دو وکٹیں حاصل کر کے پاکستان کو دہری کامیابی دلوائی ہے۔
یوں ایک اچھے آغاز کے بعد اب پاکستانی بولرز دوبارہ میچ پر گرفت مضبوط کرنے کے لیے پر تول رہے ہیں۔
بریکنگ, شاہنواز دھانی کا بریک تھرو، ہیلز کو بولڈ کر دیا!
انگلینڈ کو ایک اچھے آغاز کے بعد ایلکس ہیلز کا نقصان اٹھانا پڑا ہے، اور انھیں شاہنواز دھانی نے بولڈ کر دیا ہے۔
ہیلز نے 21 گیندوں پر 26 رنز بنائے جس میں تین چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
انگلش اوپنرز کا اچھا آغاز، پاکستانی بولرز اب بھی پہلی وکٹ کی تلاش میں, انگلینڈ کا سکور: چار اوورز کے بعد 32/0
انگلش اوپنرز کی جانب سے پہلے چار اوورز میں اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا گیا ہے اور اب تک 32 رنز بنائے جا چکے ہیں۔
ادھر پاکستانی بولرز کو تاحال کوئی بریک تھرو نہیں ملا ہے۔
حسنین کے دوسرے اوور کا مہنگا اختتام، ہیلز کا چوکا پھر چھکا
محمد حسنین جنھوں نے پہلے اوور میں صرف تین رنز دیے تھے، دوسرے اوور میں خاصے مہنگے رہے اور ان کی آخری تین گیندوں پر 11 رنز بنے جس میں ہیلز کی جانب سے لگایا گیا ایک چھکا، اور ایک چوکا شامل ہے۔
