ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل: انگلینڈ اور نیوزی لینڈ مدِمقابل, بی بی سی اردو کی خصوصی لائیو کوریج میں خوش آمدید!

،تصویر کا ذریعہGetty Images
متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آج پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدِ مقابل ہیں۔
نیوزی لینڈ اور انگلینڈ دونوں نے ہی سپر 12 مرحلے میں پانچ میں سے چار میچ جیتے ہیں تاہم انگلینڈ گروپ 1 میں سرِ فہرست جبکہ نیوزی لینڈ گروپ 2 میں دوسرے نمبر پر رہا ہے۔
نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان اب تک ٹورنامنٹ میں 21 میچ کھیلے گئے ہیں جن میں سے نیوزی لینڈ کو سات جبکہ انگلینڈ کو 13 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں فتح حاصل ہوئی ہے، جبکہ ایک میچ ٹائی ہوا ہے۔
انگلینڈ کو اس ٹورنامنٹ میں دو کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کے باعث دھچکا ضرور لگا ہے، پہلے فاسٹ بولر ٹیمال ملز اور بعد میں جیسن رائے زخمی ہوئے تھے۔
