ملنے کا اچھا اوور، صرف سات رنز بنے!

،تصویر کا ذریعہGetty Images
کین ولیمسن نے موقع کو بھانپ کر لیفٹ ہینڈرز کے خلاف فاسٹ بولرز سے ہی بولنگ کروائی ہے۔
ابھی ملنے کے اوور میں صرف سات رنز بنے جس میں فلپس کی عمدہ فیلڈنگ بھی شامل تھی۔
متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آج پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
محمد صہیب

،تصویر کا ذریعہGetty Images
کین ولیمسن نے موقع کو بھانپ کر لیفٹ ہینڈرز کے خلاف فاسٹ بولرز سے ہی بولنگ کروائی ہے۔
ابھی ملنے کے اوور میں صرف سات رنز بنے جس میں فلپس کی عمدہ فیلڈنگ بھی شامل تھی۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
نیوزی لینڈ دو لیفٹ ہینڈرز کو دیکھتے ہوئے گلین فلپس کو بولنگ کا موقع دیا لیکن معین علی اور ڈیوڈ ملان نے انھیں ایکسٹرا کور کے اوپر سے چوکے لگائے۔
یوں اوور میں کل 11 رنز بنے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
پہلے دس اوورز کے اختتام پر نیوزی لینڈ کی بولنگ لائن اپ نے نپی تلی گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اوپنرز کو پویلین کی راہ بھی دکھائی اور انگلینڈ کو زیادہ سکور نہیں کرنے دیا۔
بیئرسٹو نے 13 جبکہ بٹلر نے 29 رنز بنائے۔ اس وقت کریز پر دو لیفٹ ہینڈرز معین علی اور ڈیوڈ ملان موجود ہیں۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
جمی نیشم کو بولنگ اٹیک میں لایا گیا ہے۔ اور انھوں نے پہلے ہی اوور میں ملان کا ایج نکلوایا لیکن کونونے نے یہ کیچ چھوڑ دیا۔
نیشم کا یہ اچھا اوور رہا اور انھیں آخری گیند پر چوکا تو لگا لیکن اوور میں صرف سات رنز بنے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
اش سودھی جنھوں نے اپنے پہلے اوور میں صرف پانچ رنز دیے تھے، انھوں نے بٹلر کی اہم وکٹ حاصل کر لی ہے اور ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلین لوٹ گئے ہیں۔
بٹلر سودھی کو ریورس سویپ مارنے گئے تھے، لیکن گیند مس کر گئے اور یوں انگلینڈ کے اوپنرز پویلین لوٹ چکے ہیں۔
ڈیوڈ ملان نے اس اوور کی آخری گیند پر چوکا لگایا۔
لیفٹ آرم سپنر مچل سینٹنر نے اپنے پہلے اوور میں آٹھ رنز دیے ہیں جس میں جاس بٹلر سے انھیں ایک چوکا بھی پڑا ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
نیوزی کے لیگ سپنر اش سودھی پاورے پلے کے بعد اٹیک میں آئے ہیں اور انھوں نے اپنے پہلے اوور میں صرف پانچ رنز دیے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
پاور پلے کے آخری اوور میں جونی بیئرسٹو ملنے کی پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہو گئے ہیں۔
بیئر سٹو جنھیں جیسن رائے کی جگہ آج اوپننگ کی ذمہ داری دی گئی تھی، 17 گیندوں پر 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
بولٹ اپنے دوسرے اوور میں خاصے مہنگے ثابت ہوئے ہیں اور اس اوور میں کل 16 رنز بنے ہیں۔
اس وقت بٹلر خاصی فارم میں دکھائی دے رہے اور انھوں نے بولٹ کی پہلی دو گیندوں می خوبصورت سٹروک کھیلتے ہوئے دو چوکے لگائے اور ان کی چوتھی گیند باؤنسر تھی جو بٹلر اور کیپر کے سر کے اوپر سے گزرتی ہوئی چار رنز کے لیے باؤنڈری لائن کراس کر گئی اور وائڈ بھی قرار پائی۔
انگلینڈ کو ایسے اوور کی اشد ضرورت جس نے آغاز میں ڈالا گیا سارا دباؤ ہٹا دیا ہے۔
ساؤدی نے اپنے دوسرے اوور میں صرف ایک رن دیا ہے اور وہ بہترین سوئنگ بولنگ کا مظاہرہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
انگلینڈ نے گو اب تک کوئی وکٹ نہیں گنوائی لیکن تین اوورز میں صرف 13 رنز بنے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
ٹرینٹ بولٹ نے ایک مرتبہ پھر اپنے سپیل کا بہترین آغاز کیا ہے اور انھیں اوور کے آخر میں چوکا لگا ہے۔
ساؤدی اور بولٹ دونوں ہی گیند کو سوئنگ کر رہے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
جاس بٹلر نے پہلے ہی اوور میں چوکا مار کر اننگز کا اچھا آغاز کیا ہے لیکن ٹیم ساؤدی نے بھی اچھی بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اوور میں تین ڈاٹ بالز کروائی ہیں۔
اوور کی آخری گیند پر بٹلر نے اپنی ٹانگوں پر پچ ہونے والی گیند کو لانگ لیگ باؤنڈری کی جانب کھیل کر چار رنز وصول کیے تھے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
انگلینڈ کی جانب سے آج اننگز کا آغاز جونی بیئرسٹو اور جاس بٹلر کر رہے ہیں۔ یہ تبدیلی اس وجہ سے کرنی پڑی ہے کہ جیسن رائے پچھلے میچ میں زخمی ہو گئے تھے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے بولنگ کا آغاز ٹم ساؤدی کر رہے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
ابوظہبی کے شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹرافی کے ساتھ سورج غروب ہونے کا خوبصورت منظر۔ جو شاید یہ بھی بتاتا ہے کہ اب یہ ٹورنامنٹ اپنے آخر مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
بی بی سی کے ٹیسٹ میچ سپیشل کے لیے کمنٹری کرنے والے عاطف نواز کا کہنا ہے کہ یہ انگلینڈ کے لیے ایک بڑا چیلنج ضرور ہو گا کیونکہ انھیں ٹاس ہارنے کے بعد نقصان ضرور ہوا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ’دونوں ٹیمیں پانچ میچوں میں سے چار میچ جیت کر سیمی فائنل میں آئی ہیں، یہ مقابلہ خاصا کانٹے کا ہو گا۔‘

،تصویر کا ذریعہGetty Images
انگلینڈ کے کپتان اوئن مارگن کا کہنا ہے کہ ’اگر ہم ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بولنگ کرتے، امید کرتا ہوں کہ میچ کا فیصلہ ٹاس کی بنیاد پر نہیں ہو گا۔ بظاہر یہ بہت اچھی وکٹ لگ رہی ہے۔‘

نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف پہلے سیمی فائنل میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
نیوزی لینڈ نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے، جبکہ انگلینڈ نے گذشتہ میچ میں زخمی ہونے والے جیسن رائے کی جگہ سیم بلنگز کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
صحافی میٹ رولر جو اس وقت گراؤنڈ میں موجود ہیں، بتاتے ہیں کہ ابوظہبی کی وکٹ پر گھاس بھی چھوڑی گئی ہے اور گراؤنڈ میں ہوا بھی چل رہی ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
ایک ملک وہ جو کرکٹ کے کھیل کا موجد سمجھا جاتا ہے اور جو آسٹریلیا اور انڈیا کے ہمراہ ’بگ تھری‘ کا رکن ہے جبکہ دوسرا ملک (نیوزی لینڈ) وہ جس کی آبادی بمشکل پچاس لاکھ ہے اور جو رگبی کے کھیل میں کرکٹ سے کہیں زیادہ دلچسپی رکھتا ہے۔
یہ دونوں ملک کرکٹ میں تسلسل کے ساتھ پرفارم کرنے والے ممالک میں سے ہیں اور اتنی بار عالمی مقابلوں میں ایک دوسرے کے سامنے آ چکے ہیں کہ وہ آسٹریلیا جیسے روایتی حریف تو نہیں لیکن ایک دوسرے کے لیے انتہائی سخت حریف کی حیثیت ضرور اختیار کر چکے ہیں۔
زیادہ پرانی بات نہیں ہے، صرف دو سال قبل لارڈز کے میدان میں 50 اوورز کےعالمی مقابلے کے فائنلمیں بھی یہی دونوں ٹیمیں نبرد آزما تھیں۔
اور یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ انھوں نے تاریخ کا بہترین ایک روزہ میچ کھیلا تھا جو اس قدر کانٹے کا مقابلہ تھا کہ سپر اوور کے باوجود دونوں ٹیمیں میچ میں برابر رہیں اور انٹرنیشل کرکٹ کونسل کے قواعد کی بنا پر انگلینڈ اس میچ کا فاتح ٹھہرا اور عالمی چیمپیئن بن گیا۔