آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

ڈیرل مچل، جمی نیشم کی دھواں دار بیٹنگ، نیوزی لینڈ اپنے پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل میں

متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آج پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

لائیو کوریج

محمد صہیب

  1. ملنے کا اچھا اوور، صرف سات رنز بنے!

    کین ولیمسن نے موقع کو بھانپ کر لیفٹ ہینڈرز کے خلاف فاسٹ بولرز سے ہی بولنگ کروائی ہے۔

    ابھی ملنے کے اوور میں صرف سات رنز بنے جس میں فلپس کی عمدہ فیلڈنگ بھی شامل تھی۔

  2. فلپس کا مہنگا اوور، انگلش لیفٹ ہینڈرز کی بہترین بیٹنگ!, انگلینڈ کا سکور: 11 اوورز کے اختتام پر 78/2

    نیوزی لینڈ دو لیفٹ ہینڈرز کو دیکھتے ہوئے گلین فلپس کو بولنگ کا موقع دیا لیکن معین علی اور ڈیوڈ ملان نے انھیں ایکسٹرا کور کے اوپر سے چوکے لگائے۔

    یوں اوور میں کل 11 رنز بنے۔

  3. پہلے دس اوورز میں نیوزی لینڈ کی اچھی بولنگ!, 10 اوورز کے اختتام پر انگلینڈ کا سکور 67/2

    پہلے دس اوورز کے اختتام پر نیوزی لینڈ کی بولنگ لائن اپ نے نپی تلی گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اوپنرز کو پویلین کی راہ بھی دکھائی اور انگلینڈ کو زیادہ سکور نہیں کرنے دیا۔

    بیئرسٹو نے 13 جبکہ بٹلر نے 29 رنز بنائے۔ اس وقت کریز پر دو لیفٹ ہینڈرز معین علی اور ڈیوڈ ملان موجود ہیں۔

  4. معین علی کے آتے ہی نیوزی لینڈ نے دوبارہ فاسٹ بولرز کو موقع کیوں دیا؟

  5. بریکنگ, نیشم کے اوور میں ڈیوڈ ملان کا کیچ ڈراپ!

    جمی نیشم کو بولنگ اٹیک میں لایا گیا ہے۔ اور انھوں نے پہلے ہی اوور میں ملان کا ایج نکلوایا لیکن کونونے نے یہ کیچ چھوڑ دیا۔

    نیشم کا یہ اچھا اوور رہا اور انھیں آخری گیند پر چوکا تو لگا لیکن اوور میں صرف سات رنز بنے۔

  6. بریکنگ, سودھی نے بٹلر کی اہم وکٹ حاصل کر لی!

    اش سودھی جنھوں نے اپنے پہلے اوور میں صرف پانچ رنز دیے تھے، انھوں نے بٹلر کی اہم وکٹ حاصل کر لی ہے اور ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلین لوٹ گئے ہیں۔

    بٹلر سودھی کو ریورس سویپ مارنے گئے تھے، لیکن گیند مس کر گئے اور یوں انگلینڈ کے اوپنرز پویلین لوٹ چکے ہیں۔

    ڈیوڈ ملان نے اس اوور کی آخری گیند پر چوکا لگایا۔

  7. سینٹنر کے اوور میں ایک چوکا، آٹھ رنز بنے!, انگلینڈ کا سکور: آٹھ اوورز میں 53/1

    لیفٹ آرم سپنر مچل سینٹنر نے اپنے پہلے اوور میں آٹھ رنز دیے ہیں جس میں جاس بٹلر سے انھیں ایک چوکا بھی پڑا ہے۔

  8. لیگ سپنر سودھی اٹیک میں، پہلے اوور میں صرف پانچ رنز دیے!

    نیوزی کے لیگ سپنر اش سودھی پاورے پلے کے بعد اٹیک میں آئے ہیں اور انھوں نے اپنے پہلے اوور میں صرف پانچ رنز دیے ہیں۔

  9. بریکنگ, بیئرسٹو ملنے کی گیند پر کیچ آؤٹ!, پاور پلے کے اختتام پر انگلیند کا سکور 40/1

    پاور پلے کے آخری اوور میں جونی بیئرسٹو ملنے کی پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہو گئے ہیں۔

    بیئر سٹو جنھیں جیسن رائے کی جگہ آج اوپننگ کی ذمہ داری دی گئی تھی، 17 گیندوں پر 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ہیں۔

  10. بولٹ کے دوسرے اوور کی پہلی تین گیندوں میں 13 رنز!, انگلینڈ کا سکور: چار اوورز کے اختتام پر 29/0

    بولٹ اپنے دوسرے اوور میں خاصے مہنگے ثابت ہوئے ہیں اور اس اوور میں کل 16 رنز بنے ہیں۔

    اس وقت بٹلر خاصی فارم میں دکھائی دے رہے اور انھوں نے بولٹ کی پہلی دو گیندوں می خوبصورت سٹروک کھیلتے ہوئے دو چوکے لگائے اور ان کی چوتھی گیند باؤنسر تھی جو بٹلر اور کیپر کے سر کے اوپر سے گزرتی ہوئی چار رنز کے لیے باؤنڈری لائن کراس کر گئی اور وائڈ بھی قرار پائی۔

    انگلینڈ کو ایسے اوور کی اشد ضرورت جس نے آغاز میں ڈالا گیا سارا دباؤ ہٹا دیا ہے۔

  11. ساؤدی کے دوسرے اوور میں صرف ایک رن!, انگلینڈ کا سکور: تین اوورز کے اختتام پر 13/0

    ساؤدی نے اپنے دوسرے اوور میں صرف ایک رن دیا ہے اور وہ بہترین سوئنگ بولنگ کا مظاہرہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

    انگلینڈ نے گو اب تک کوئی وکٹ نہیں گنوائی لیکن تین اوورز میں صرف 13 رنز بنے ہیں۔

  12. بولٹ کا بہترین اوور، انگلینڈ لیکن آخری گیند پر چوکا!, انگلینڈ کا سکور: دوسرے اوور کے اختتام پر 12/0

    ٹرینٹ بولٹ نے ایک مرتبہ پھر اپنے سپیل کا بہترین آغاز کیا ہے اور انھیں اوور کے آخر میں چوکا لگا ہے۔

    ساؤدی اور بولٹ دونوں ہی گیند کو سوئنگ کر رہے ہیں۔

  13. پہلے ہی اوور بٹلر کا چوکا، اوور میں چھ رنز بنے!, انگلینڈ کا سکور: پہلے اوور کے اختتام پر 6/0

    جاس بٹلر نے پہلے ہی اوور میں چوکا مار کر اننگز کا اچھا آغاز کیا ہے لیکن ٹیم ساؤدی نے بھی اچھی بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اوور میں تین ڈاٹ بالز کروائی ہیں۔

    اوور کی آخری گیند پر بٹلر نے اپنی ٹانگوں پر پچ ہونے والی گیند کو لانگ لیگ باؤنڈری کی جانب کھیل کر چار رنز وصول کیے تھے۔

  14. انگلینڈ کی جانب سے جاس بٹلر اور جونی بیئرسٹو اننگز کا آغاز کریں گے!

    انگلینڈ کی جانب سے آج اننگز کا آغاز جونی بیئرسٹو اور جاس بٹلر کر رہے ہیں۔ یہ تبدیلی اس وجہ سے کرنی پڑی ہے کہ جیسن رائے پچھلے میچ میں زخمی ہو گئے تھے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے بولنگ کا آغاز ٹم ساؤدی کر رہے ہیں۔

  15. ابوظہبی میں سورج غروب ہونے کا دلکش منظر!

    ابوظہبی کے شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹرافی کے ساتھ سورج غروب ہونے کا خوبصورت منظر۔ جو شاید یہ بھی بتاتا ہے کہ اب یہ ٹورنامنٹ اپنے آخر مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔

  16. ’یہ ایک کانٹے کا میچ ہو گا۔۔۔ انگلینڈ کو ٹاس ہارنے کے باعث تھوڑا نقصان ضرور ہو گا‘

    بی بی سی کے ٹیسٹ میچ سپیشل کے لیے کمنٹری کرنے والے عاطف نواز کا کہنا ہے کہ یہ انگلینڈ کے لیے ایک بڑا چیلنج ضرور ہو گا کیونکہ انھیں ٹاس ہارنے کے بعد نقصان ضرور ہوا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ’دونوں ٹیمیں پانچ میچوں میں سے چار میچ جیت کر سیمی فائنل میں آئی ہیں، یہ مقابلہ خاصا کانٹے کا ہو گا۔‘

  17. امید کرتا ہوں کہ میچ کا فیصلہ ٹاس کی بنیاد پر نہیں ہو گا: اوئن مارگن

    انگلینڈ کے کپتان اوئن مارگن کا کہنا ہے کہ ’اگر ہم ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بولنگ کرتے، امید کرتا ہوں کہ میچ کا فیصلہ ٹاس کی بنیاد پر نہیں ہو گا۔ بظاہر یہ بہت اچھی وکٹ لگ رہی ہے۔‘

  18. بریکنگ, نیوزی لینڈ کا انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

    نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف پہلے سیمی فائنل میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    نیوزی لینڈ نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے، جبکہ انگلینڈ نے گذشتہ میچ میں زخمی ہونے والے جیسن رائے کی جگہ سیم بلنگز کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

  19. ’پچ پر گھاس بھی چھوڑی گئی ہے اور ہوا بھی چل رہی ہے‘

    صحافی میٹ رولر جو اس وقت گراؤنڈ میں موجود ہیں، بتاتے ہیں کہ ابوظہبی کی وکٹ پر گھاس بھی چھوڑی گئی ہے اور گراؤنڈ میں ہوا بھی چل رہی ہے۔

  20. کیا ولیمسن ماضی سے کوئی سبق سیکھ پائیں گے یا انگلینڈ کی جیت کے ساتھ تاریخ خود کو دہرائے گئی؟

    ایک ملک وہ جو کرکٹ کے کھیل کا موجد سمجھا جاتا ہے اور جو آسٹریلیا اور انڈیا کے ہمراہ ’بگ تھری‘ کا رکن ہے جبکہ دوسرا ملک (نیوزی لینڈ) وہ جس کی آبادی بمشکل پچاس لاکھ ہے اور جو رگبی کے کھیل میں کرکٹ سے کہیں زیادہ دلچسپی رکھتا ہے۔

    یہ دونوں ملک کرکٹ میں تسلسل کے ساتھ پرفارم کرنے والے ممالک میں سے ہیں اور اتنی بار عالمی مقابلوں میں ایک دوسرے کے سامنے آ چکے ہیں کہ وہ آسٹریلیا جیسے روایتی حریف تو نہیں لیکن ایک دوسرے کے لیے انتہائی سخت حریف کی حیثیت ضرور اختیار کر چکے ہیں۔

    زیادہ پرانی بات نہیں ہے، صرف دو سال قبل لارڈز کے میدان میں 50 اوورز کےعالمی مقابلے کے فائنلمیں بھی یہی دونوں ٹیمیں نبرد آزما تھیں۔

    اور یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ انھوں نے تاریخ کا بہترین ایک روزہ میچ کھیلا تھا جو اس قدر کانٹے کا مقابلہ تھا کہ سپر اوور کے باوجود دونوں ٹیمیں میچ میں برابر رہیں اور انٹرنیشل کرکٹ کونسل کے قواعد کی بنا پر انگلینڈ اس میچ کا فاتح ٹھہرا اور عالمی چیمپیئن بن گیا۔