آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

ڈیرل مچل، جمی نیشم کی دھواں دار بیٹنگ، نیوزی لینڈ اپنے پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل میں

متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آج پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

لائیو کوریج

محمد صہیب

  1. انگلینڈ کی اچھی بولنگ جاری، مارک وڈ کے پہلے اوور میں صرف پانچ رنز!

    مارک وڈ نے بھی پاور پلے کے بعد اچھی بولنگ کا مظاہرہ کیا ہے اور صرف پانچ رنز کے اوور میں دو ڈاٹ بالز بھی کروائی ہیں۔

    انگلش بولرز کیویز پر حاوی ہیں اور دباؤ بڑھ رہا ہے۔

  2. پاور پلے کا آخری اوور مہنگا رہا، عادل رشید کو دو چوکے!

    انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید کو پاور پلے میں اوور دینے کا فیصلہ مہنگا ثابت ہوا اور انھیں اوور میں دو چوکے لگے اور کل دس رنز بنے۔

    تاہم پاور پلے انگلینڈ کے نام رہا اور صرف 36 رنز بنے اور نیوزی لینڈ کی دو وکٹیں بھی گریں۔ انگلینڈ نے پاور پلے کے اختتام پر اپنی اننگز میں 40 رنز بنائے تھے اور ان کا ایک آؤٹ ہوا تھا۔

  3. کرس ووکس کا ایک اور اچھا اوور!

    کرس ووکس کا اپنے تیسرے اوور میں 16 رنز کا سپیل عمدہ رہا ہے، جس میں انھیں دو وکٹیں بھی ملی ہیں۔

    اپنے تیسرے اوور میں انھیں ایک چوکا لگا ہے جس کے بعد بھی اوور میں صرف 8 رنز بنے۔

  4. کیا انگلینڈ جارحانہ انداز اپنائے گا، یا اپنے پانچویں بولر سے پہلے ہی بولنگ کروائے گا؟

  5. جارڈن کا ایک اور اچھا اوور صرف پانچ رنز بنے!

    کرس جارڈن جو عام طور پر آخری اوورز میں اپنی یارکرز کے باعث مقبول ہیں۔ لیکن آج آغاز میں ہی اوپر تلے دو اوورز کرتے ہوئے انھوں نے صرف چھ رنز دیے ہیں۔

    جارڈن کے دوسرے اوور کی آخری گیند پر چوکا لگا تھا۔

  6. بریکنگ, ووکس نے ولیمسن کی اہم وکٹ حاصل کر لی!

    کرس ووکس کو آغاز میں ہی دوسری کامیابی بھی حاصل ہو گئی ہے اور انھوں نے کین ولیمسن کو بھی پویلین کی راہ دکھا دی ہے۔

    ولیمسن نے پیڈل سویپ کرنے کی کوشش کی، لیکن وہ شارٹ فائن لیگ پر کھڑے عادل رشید کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔

    ووکس کا یہ اوور وکٹ میڈن رہا!

  7. جارڈن کے پہلے اوور میں صرف پانچ رنز!

    ووکس کے ساتھ دوسری جانب سے کرس جارڈن بولنگ اٹیک میں آئے ہیں۔ انھوں نے اپنے پہلے اوور میں صرف پانچ رنز دیے ہیں۔

  8. بریکنگ, گپٹل چوکا لگانے کے بعد آؤٹ!, انگلینڈ کا سکور: پہلے اوور کے اختتام پر 8/0

    مارٹن گپٹل نے میچ کی پہلی ہی گیند پر کرس ووکس کو چوکا لگایا، لیکن پھر ایک اور جارحانہ شاٹ کھیلنے کی کوشش میں مڈ آن پر کھڑے معین علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

    ووکس کے پہلے اوور میں آٹھ رنز بنے۔

  9. بریکنگ, انگلینڈ کا نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 167 رنز کا ہدف!

    انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 167 رنز کا ہدف دیا ہے۔ انگلینڈ کی جانب سے معین علی کے 51 رنز سب سے زیادہ نمایاں رہے۔ جبکہ کیوی بولرز نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کو زیادہ رنز سکور نہیں کرنے دیے۔

    انگلینڈ کی صرف چار وکٹیں گریں، لیکن بلے باز کھل کر سکور نہیں کر پائے۔

  10. بریکنگ, معین علی کی نصف سنچری مکمل!

    معین علی نے چوکا مار کر اپنی نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔ انھوں نے تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے یہ نصف سنچری مکمل کی۔

  11. لونگسٹون آؤٹ، انگلینڈ کو آخری چند گیندوں پر چھکوں چوکوں کی ضرورت!

  12. 19ویں اوور میں نو رنز، انگلش بلے باز کوئی بھی چھکا لگانے میں ناکام!

    19ویں اوور میں انگلینڈ کے 150 رنز تو مکمل ہو گئے ہیں لیکن انگلینڈ فی الحال آخری اوورز میں بہت زیادہ رنز وصول کرنے میں بھی کامیاب نہیں ہوا۔

    بولٹ کے اس اوور میں صرف نو رنز بنے۔

  13. لونگسٹون خطرناک بلے باز!

  14. معین علی اور لونگسٹون کے ملنے کے اوور میں چھکے!, انگلینڈ کا سکور: 18 اوورز میں 146/3

    معین علی اور لونگسٹون نے ملنے کے آخری اوور میں ایک ایک چھکا مار کر انگلینڈ کا سکور 150 کے قریب پہنچا دیا ہے۔

    ملنے کے اس اوور میں کل 16 رنز بنے۔

  15. سودھی کے اوور میں معین علی کا چھکا، لیکن لیگ سپنر کا اچھا کم بیک!

    سودی کو اوور کے آغاز میں چھکا ضرور لگا لیکن انھوں نے باقی اوور میں اچھی بولنگ کا مظاہرہ کیا اور یوں اوور میں 11 رنز بنے۔

    معین علی نے سودھی کو ڈیپ مڈ وکٹ باؤنڈری کے اوپر سے چھکا مارا۔

  16. بریکنگ, چھکا لگانے کے فوراً بعد ملان آوٹ!, انگلینڈ کا سکور: 16 اوورز میں 119/3

    ساؤدی کو لانگ لیگ باؤنڈری پر چھکا لگانے کے بعد پویلین لوٹ گئے ہیں۔ انھوں نے ساؤدی کی پہلی گیند پر کھیلی گئی شاٹ دہرانے کی کوشش کی اور کیپر کو کیچ دے بیٹھے۔

    انھوں نے 30 گیندوں پر 41 رنز بنائے اور انگلینڈ کو ایک اچھی بنیاد فراہم کر دی۔

  17. بریکنگ, ملان کا لانگ لیگ باؤنڈری پر ساؤدی کو چھکا!

    15 اوورز کا اختتام ہو چکا ہے اور اب انگلینڈ کے بلے باز جارحانہ انداز اپنا رہے ہیں۔

  18. بولٹ کی واپسی، انگلینڈ کے 15 اوورز کے اختتام پر 110 رنز

    بولٹ کی اٹیک میں واپسی ہوئی اور وہ اس وقت خاصے مہنگے ثابت ہوئے ہیں۔

    ان کے تین اوورز میں 32 رنز بنے ہیں۔ اس وقت انگلینڈ کو جارحانہ بیٹنگ کرنے کی ضرورت ہے۔

  19. ملنے کا عمدہ سپیل جاری، تیسرے اوور میں بھی صرف چھ رنز

    ایڈم ملنے کا بہترین سپیل جاری ہے اور اس وقت انھوں نے تین اوورز میں 15 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

    ملنے اس وقت انگلش بلے بازوں کو جارحانہ بیٹنگ کرنے نہیں دے رہے۔

  20. سودھی کے اوور کی آخری گیند پر چوکا، اوور میں نو رنز!

    سودھی کے اوور کی آخری گیند پر ایک چوکا لگا ہے جس کے باعث اوور میں نو رنز بنے ہیں۔

    یہ چوکا معین علی نے لگایا ہے۔