لائیو پیج کی اپ ڈیٹ ختم لیکن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی کوریج جاری!, یہ پیج اب مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جا رہا!
اس پیج کو اب مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جا رہا ہے لیکن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی کوریج جاری رہے گی۔ کل دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ نیوزی لینڈ اور افغانستان کے درمیان ابوظہبی کے شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
یہ میچ اس وقت انڈیا کے لیے بھی انتہائی اہم ہے کیونکہ افغانستان کی جیت کی صورت میں اس کے سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات روشن ہو جائیں گے۔
دوسرا میچ پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے درمیان ہے جس کے نتیجے سے یہ واضح ہو جائے گا کہ پاکستان سیمی فائنل میں کس ٹیم سے مدِ مقابل ہو گا۔ جیت کی صورت میں اس کا مقابلہ جمعرات کے روز آسٹریلیا سے ہو گا، جبکہ شکست کی صورت میں اور نیوزی لینڈ کی بڑے مارجن سے فتح کی صورت میں اس کا مقابلہ بدھ کو انگلینڈ سے ہو سکتا ہے۔